Maktaba Wahhabi

125 - 111
فہارس سمیع الرحمن٭ سیرت ا لنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھے گئے مقالات پاکستانی یونیورسٹیوں میں ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر لکھے جانیوالے تحقیقی مقالات کسی قوم یا ملک کی ترقی میں تعلیم اور تحقیق کا کردار اہم ہوتا ہے۔ جس کے لیے بطورِ مسلمان ہمارے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہی اُسوۂ حسنہ ہے۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر انفرادی ، ادارہ جاتی کتب و رسائل کی اشاعت کے ساتھ علمی تحقیق کے لیے قومی سطح کی جامعات نہایت اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ پاکستانی جامعات میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر دیگر موضوعات کے علاوہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تحقیقی مقالے لکھوائے جاتے ہیں لیکن ان جامعات میں مقالات کی جامع فہرست منظم انداز میں سامنے نہ آنے کی وجہ سے مختلف جامعات میں ملتے جلتے موضوع پر مقالے لکھوائے جاتے ہیں جس سے تحقیق کے نئے گوشے سامنے نہیں آتے۔ اس سلسلے میں ضرورت اس اَمر کی ہے کہ ایک جامع فہرست ایسی ہو جس میں تمام جامعات کے مقالات کو موضوعاتی اعتبار سے مرتب کیا جائے کہ کس کس جامعہ میں کن لوگوں نے کتنے موضوعات پر تحقیقی مقالے لکھوائے ہیں اِس سے نہ صرف ان جامعات میں ہونے والا تحقیقی کام سامنے آئے گا بلکہ مزید کام کرنے کے لیے کئی موضوعات بھی سامنے آ گے۔ نیز ان مقالات میں سے بعض کی اشاعت کے مواقع بھی ملیں گے۔ اسی سلسلے میں ایک معاون تحقیقی منصوبہ کے تحت پاکستان کی تمام جامعات کے شعبہ علومِ اسلامیہ، تاریخ اسلامی، ثقافت اسلامیہ، کلیہ معارفِ اسلامیہ، تاریخ وغیرہ کے تحت لکھوائے جانے والے مقالات جات کی وضاحتی کتابیات تکمیل کے مراحل میں ہے۔ جس میں مقالات کی ابتدائی معلومات کے ساتھ نگران مقالہ، سن تکمیل اور دیگر معلومات کی نشان دہی بھی کی گئی ہے۔ زیرترتیب فہرست کا ایک باب ’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ ہے۔ مقالات کی فہرست کو ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے ماہنامہ ’محدث‘ میں قارئین کی نذر کیا جار ہا ہے۔ تاکہ سیرت کے موضوع پر کام کرنے والے، جامعات میں ہونے والے کام سے آگاہ ہو سکیں ۔ جس سے اُن کے لیے اس موضوع پر مزید کام کرنے میں نہ صرف آسانی پیدا ہوگی بلکہ سیرت کے حوالے سے نئے پہلو بھی سامنے آئیں گے۔اس سے قبل محدث کے شمارہ مارچ 2008ء میں علوم حدیث کے حوالے سے یونیورسٹیوں کے تحقیقی مقالات کی فہرست کے علاوہ ماہ
Flag Counter