Maktaba Wahhabi

79 - 79
کرسکتے ہیں ۔(مولانا زبیر شاکر ) ٭ ہر فاضل جامعہ کے پاس ذاتی طور پر مصادر و مراجع ،خصوصاً شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ اور ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کی کتب کا ایک بنیادی ذخیرہ موجود ہونا چاہیے۔میری تجویز ہے کہ سب اراکین مجلس فضلا اپنے علاقے کے فضلا کے پتہ جات کے ساتھ ساتھ ان کی حالیہ مصروفیات بھی تحریر کرکے بھیجیں ۔ فاضلین جامعہ جہاں ایک دوسرے کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتی کاموں کے لئے بلائیں وہاں ہر ایک کو اپنے ساتھی کی دعوت قبول بھی کرنی چاہیے۔ (مولانا شاہد عزیز ) فیصلے 1. رابطہ کونسل کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوا کرے گا،البتہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے اور موسم حج کی وجہ سے آئندہ اجلاس ۷مئی ۲۰۰۶ء کو ہوگا۔ 2. دفتر میں موجود پتہ جات کی نقل رابطہ کونسل کے جملہ اراکین کو دی جائے۔ 3. ہر رکن اپنے علاقے کے فاضلین کے صحیح ایڈریس بمعہ فون جمع کرکے ارسال کرے۔ 4. جن فضلا کے پتے ادھورے ہیں ، انہیں مکمل پتے ارسال کرنے کی یاددہانی کرائی جائے۔ 5. حافظ حسن مدنی تمام پتہ جات کی کمپوزنگ کروا کر پروف ریڈنگ اور ڈائریکٹری مرتب کرنے کے لئے حافظ عبدالوحید صاحب کو بھیجیں ۔ 6. حافظ عبدالوحید صاحب ڈائریکٹری مرتب کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھدینی رسائل ومجلات میں فاضلین جامعہ کے لئے مواقع خدمت کااشتہار بھی دیں گے۔ 7. تاسیسی اجلاس کی رپورٹ پر مشتمل شمارہ (اکتوبر ۲۰۰۵ء) تمام فاضلین کو بھیجا جائے ۔ 8. آئندہ اجلاس سے بہت پہلے موجودہ اجلاس کی کارروائی سے تمام فضلا کو مطلع کیا جائے تاکہ وہ اپنی تجاویز بھیج سکیں ۔ 9. مولانا اصغر صاحب حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب سے مشاورت کے ذریعے انکے شاگردوں کی فہرست کی تیاری کے لئے کسی مناسب شخص کا تقرر کرائیں ۔ 10. فی الحال فہم قرآن کورس کی نصاب سازی کے سلسلہ میں ماہرین کاایک اجلاس بلایا جائے
Flag Counter