Maktaba Wahhabi

47 - 79
نیز یہ کہ وہ الہام کو (بالکل اور بہرصورت وحی سمجھتے ہوئے) اسے عقیدۂ ختم نبوت کے منافی سمجھتے ہیں : ’’الہام کا لفظ قرآنِ کریم میں اور کسی جگہ نہیں آیا، اس لئے خدا سے براہِ راست علم حاصل کرنے کے لئے یہ کہنا کہ یہ وحی نہیں ہے، کشف یا الہام ہے، محض لفظی تبدیلی سے ختم نبوت کی مہر توڑ دینے کے مترداف ہے۔‘‘[1] اس مقالہ کا مقصد صرف اور صرف علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ اور غلام احمد پرویز کے درمیان واقع باہمی اختلافات کو پیش کرنا ہے۔ فی الحال نہ تو ان اختلافات میں سے کسی پر محاکمہ کرنا ہمارے پیش نظر ہے اور نہ ہی کسی ایک پر بسط واطناب سے تفصیلی بحث کرنا، ہمارا مطمح نظر ہے، اور نہ ہی اس مختصر مقالہ میں ایسی شرح و تفصیل کی گنجائش ہی ہے۔ [جاری ہے]
Flag Counter