Maktaba Wahhabi

77 - 79
ممکن نہیں۔ تاہم ان کے لئے حافظ محمد اسماعیل روپڑی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا قبول ہو گئی کہ اللّٰھم أیّدہ بالروح القدس کہ یا اللہ! ان کے جبریل فرشتے کی طرف سے مدد فرما۔‘‘ اور واقعی موقع محل کے مطابق تذکیر احادیث و آیات اور تائید اشعار و واقعات اور حکایات؛ یہ انسانی قوتوں کا کام نہیں کہ وہ ہر وقت یاد رکھ سکیں، یہ الٰہی امداد کے مظاہر ہیں۔ میں اپنے قارئین کو چند صدیاں پیچھے لے جانا چاہتا ہوں اور پھر چند سال قبل تاکہ بعض لوگ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ یہ تو کراماتی کام تھے، ہم نہیں کر سکیں گے۔ ذرا جامع اُموی، دمشق کی سیر کریں، لوگ صفوں پر جائے نماز بچھا کر بیٹھے ہیں، یہیں وہ رات گزار دیں گے، اگلی رات بھی اسی مقام پر آئیں گے۔ صرف حاجاتِ ضروریہ کے لئے جائیں گے اور واپس آجائیں گے کیونکہ وہ علامہ ابن الجوزی رحمۃ اللہ علیہ کے منبر کے قریب جگہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ اُنہیں دو دن بعد وعظ کرنا ہے اور اتنے ہزاروں لاکھوں آدمیوں کے مجمع میں ابن الجوزی رحمۃ اللہ علیہ کی تقریر سننا ہے۔ چند سال قبل پاکستان کے ایک بڑے عالم کی وفات پر کشمیر میں ایک آدمی تبصرہ کر رہا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اتنا بڑا داعی پیدا نہیں ہوا کہ جس کی ہر بات ہر جگہ پہنچائی جا رہی ہو۔ میں نے عرض کیا کہ کیا تمہیں ابن الجوزی رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس وعظ کا علم ہے؟ جس میں کھڑے کھڑے ہزاروں لوگ مسلمان ہو جاتے تھے۔ کیا تمہیں ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کا پتہ ہے کہ کتنے لوگ کہاں سے کہاں ان کا وعظ سننے آتے تھے؟ کیا تمہیں ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ و ارشادات کا علم ہے جن کے وعظوں میں مناظر بھی آتے، سامعین بھی، محدث بھی آتے اور مفسر بھی، فقہا بھی آتے اور علماء بھی! رحمۃ اللہ علیہم أجمعین! یہ کتاب و سنت کا ہی معجزہ ہے کہ جس نے بھی خلوص سے اس کی طرف بلایا، اس نے باقی سارے میدان خالی کر دیئے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے جب بغداد میں قال أصحابنا، قال أصحابنا کی روایت چھوڑ کر قال اللہ وقال الرسول کی آواز بلند کی تو سارے مجمعے ٹوٹ کر ان ہی پر آپڑے اور آج علمی دنیا میں ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کے کاموں سے لائبریریاں بھری پڑی ہیں، جب کہ دوسرے علوم کے خوشہ چین کسی بھی لائبریری کے کونوں میں ملیں گے۔ حاصل یہ ہے کہ جس نے بھی کتاب و سنت کی دل و دماغ اور اخلاص سے خدمت کی، آسمانوں سے فرشتے اُتر کر آئے اور اُنہوں نے لوگوں کو اس کے گرد اکٹھا
Flag Counter