ساتواں نکتہ: مولوی ازہر عباس صاحب کی طرف سے اسی اضافی پیرا گراف پر ’میری گوشمالی‘ ان کا ساتواں نکتہ ہے۔ فرماتے ہیں: ’’جہاں تک جناب قاسمی صاحب نے انکارِ حدیث میں اس موضوع پر شائع ہونے والے ۷۰۰ کے لگ بھگ مقالات کی فہرست کے متعلق تحریر فرمایا ہے تو نہایت حیرت و استعجاب کی بات ہے کہ ان ۷۰۰ مقالات میں سے ایک مقالہ بھی ’حدیث وحی ہے‘ کے موضوع پر نہیں ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ قاسمی صاحب جیسے لوگ کیسے اس درجہ علمی بد دیانتی کا ارتکاب کردیتے ہیں اور کس طرح قارئین کو مغالطہ دیتے ہیں۔ وہ فہرست طبع شدہ ہے۔ ہر شخص وہ پڑھ |