Maktaba Wahhabi

31 - 86
میں بیٹھنے کا اور منبر پرکھڑے ہونے کا حق ہے اور ان حقوق کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ اسریٰ نعمانی مغربی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے اور مسلم کمیونٹی کے جذبات کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی سی کوششیں کررہی ہے، تاہم اب اس کی پُراسراریت بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہے۔ (روزنامہ ’ندائے ملت‘ لاہور: 7/اپریل 2005ء) ’ندائے ملت‘ کے مضمون نگار نے اسریٰ نعمانی کے جن دس نکات کا انگریزی متن نقل کیا ہے، اُنہوں نے اس کا اُردو ترجمہ نہیں دیا ہے، ہم ذیل میں اس کا ترجمہ بھی دے رہے ہیں : (1) عورتوں کا یہ اسلامی حق ہے کہ ان کے جنسی تعلق احترام پر مبنی اور خوش کن ہوں ۔ (2) عورتوں کا یہ اسلامی حق ہے کہ وہ اپنے جسم کے بارے میں اپنی مرضی سے فیصلے کریں اور اس میں ہم بستری سے انکار کرنے کا حق بھی شامل ہے۔ (3) عورتوں کا اسلامی حق ہے کہ وہ اپنے شریک ِحیات چننے کے بارے میں بااختیار ہوں اور انہیں شوہر کو دوسری شادی سے روکنے کا حق بھی حاصل ہو۔ (4) عورتوں کا اسلامی حق ہے کہ وہ اپنے شریک ِحیات کے انتخاب کے بارے میں مستقل طور پرخود مختار فیصلہ کرسکیں ۔ (5) مانع حمل ادویات استعمال کرنے اور بچے جننے کے بارے میں عورت کو فیصلہ کرنے کا اختیار بھی ملنا چاہئے۔ (6) عورتوں کا اسلامی حق ہے کہ انہیں جسمانی، جذباتی اور جنسی استحصال سے تحفظ حاصل ہو۔ (7) عورتوں کا اسلامی حق ہے کہ انہیں جنسی امور میں پرائیویسی حاصل ہو۔ (8) عورتوں کا اسلامی حق ہے کہ اُنہیں بلوغت پرباہمی رضا مندی سے ہم بستری کی صورت میں مجرم بنائے جانے یا سزا یابی سے استثنا کا حق حاصل ہو۔ (9) عورتوں کا اسلامی حق ہے کہ انہیں بدگوئی اور تضحیک و توہین سے تحفظ حاصل ہو۔ (10) عورتوں کا اسلامی حق ہے کہ اُنہیں جنسی صحت کے اہتمام اور جنسی تعلیم کا حق حاصل ہو۔ ان ساری دفعات کو دیکھ لیں کہ ان میں کوئی بھی ایسی بات ہے کہ جس کا تعلق واقعی مسلمان عورت کی معاشرتی زندگی کی بہتری سے ہو؟ یا مسلمانوں کی دین سے بے خبری کی وجہ
Flag Counter