Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 289

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جون 2005ء

اسلام اور مغرب حافظ صلاح الدین یوسف فتنہٴ اِمامت زَن استعمار اور اس کے کارندوں کا کردار پچھلے دِنوں نیویارک،امریکہ میں چند مغرب زدہ خواتین و حضرات نے ایک چرچ میں جمع ہوکر ایک عورت کی امامت میں نمازپڑھی۔ ظاہر بات ہے کہ یہ حرکت اسلامی تعلیمات کے بھی یکسر خلاف تھی اور چودہ سو سالہ مسلمات ِ اسلامیہ سے انحراف بھی۔ جس پربجا طور پر عالم اسلام میں اضطراب و تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اسے مغربی استعمار کی ایک سازش سمجھا گیا اور اس حرکت کا ارتکاب واہتمام کرنے والوں کو ان کا کارندہ قرار دیا گیاکیونکہ ہدایت کار (ڈائریکٹر) تو وہی تھے، اور یہ ’نمازیانِ استعمار‘ تو صرف اداکار تھے۔ لیکن ہمارے ملک میں بھی متعدد گروہ ایسے ہیں جو یہاں بھی وہی کام کررہے ہیں جو اسلام دشمن طاقتوں (مغربی استعمار) کا ایجنڈہ ہے۔ کچھ تو ان کے ایسے گماشتے ہیں جو بالکل ظاہر ہیں اور وہ اپنے کو چھپاتے بھی نہیں ہیں ، کیونکہ ان کو اپنی فرنگیت مآبی پر فخر بھی ہے اور اس کے پرچار کو وہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے ناگزیر بھی سمجھتے ہیں ۔ کچھ ایسے ہیں جو ان کے تنخواہ دار یا ’ایڈ‘ یافتہ ایجنٹ ہیں ۔ اُنہوں نے مختلف ناموں سے تعلیمی ادارے یا این جی اوز بنائی ہوئی ہیں اور ان کی آڑ میں مغرب کے مشن کو یہاں فروغ دے رہے ہیں ۔ اور بدقسمتی سے ایک گروہ ایسا بھی ہے جس نے لبادہ مذہب کا اوڑھا ہوا ہے اور علم و تحقیق کا فروغ اس کا دعویٰ ہے، لیکن کام اس کا بھی وہی جو مذکورہ دو گروہوں کا ہے یا اس کے نتائج ’ تحقیق ‘ بھی وہی نکلتے ہیں جو استعمار کو مطلوب ہیں ۔ چنانچہ یہ گروہ ہر ایسے موضوع پر، جواستعمار کی ضرورت ہے اور جس سے وہ اسلامی معاشرے کو اسلامی اقدار و روایات سے بیگانہ کرکے مغربی تہذیب واقدار کا والہ و شیدا بنانا یا اس میں فکری انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ’ تحقیق ‘ کے نام پر اسے بال وپر مہیا کرتا ہے، اس کے نین نقش سنوارتا ہے اور اس کو ’دلائل‘ سے آراستہ کرکے اس جرعہ تلخ کو
x
صفحہعنوان
2امامت ِزن کے واقعہ کا پس منظراور مقصد!
15فتنہٴ اِمامت زَن استعمار اور اس کے کارندوں کا کردار
33کیا عورت مردوں کی امامت کراسکتی ہے؟
45نماز میں عورت کی امامت؟
50عورت کی امامت احادیث کی روشنی میں
67امامت ِ نسواں کا جواز؟ حدیث ِ اُمّ ورقہ رضی اللہ عنہا کی روشنی میں
72عورت کی امامت کا حالیہ واقعہ ؟
77عورت کی امامت کی شرعی حیثیت
Flag Counter