(7) کیا آپ شادی شدہ ہیں ؟ اگر نہیں تو براہ کرام اس بات کا جواب دیجیے کہ آپ کے بچے کی پیدائش ناجائز نہیں ؟ ان سوالات کی بابت مضمون نگار نے لکھا ہے: ”اسریٰ نعمانی نے ان سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا ہے، جیسے ہی ان کا موقف موصول ہوا، شائع کردیا جائے گا۔“ ( ہفت روزہ ’ندائے ملت‘ لاہور، 31 مارچ 2005ء، ص11) ندائے ملت کے اسی شمارے میں مخلوط نماز کی امامت کا فوٹو بھی شائع ہوا ہے، جس میں یہ اسریٰ نعمانی پینٹ شرٹ میں ملبوس کھلے بالوں کے ساتھ نمایاں ہے۔ هداها الله وإمامها اس کے بعد ’ندائے ملت‘ میں ایک اور مضمون شائع ہوا ہے، یہ سارا مضمون ہی قابل مطالعہ ہے، علاوہ ازیں اس میں اس کی جدوجہد کے وہ دس نکتے بھی شامل ہیں جو عورتوں کے ’اسلامی حقوق‘ کے پُرفریب عنوان پر اس نے مرتب کئے ہیں ۔ مقبول ارشد صاحب کے تحریر کردہ اس مضمون کے اہم اقتباسات بھی ملاحظہ فرمائیں : اسریٰ نعمانی کا کھیل بے نقاب ہوگیا !! امریکہ میں نمازِ جمعہ کے مخلوط اجتماع کی امامت کرکے ’شہرت‘ حاصل کرنے والی بھارتی نژاد خاتون اسریٰ نعمانی کے ’کھیل‘ کی حقیقت اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔ ڈینیل پرل کیس میں ایک ملزمہ کے طور پر سامنے آنے اور پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والی اسریٰ نعمانی اگرچہ اب یہ کوشش کررہی ہے کہ کسی طرح امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی خاتون کی امامت میں ہی نمازِ جمعہ کے مخلوط اجتماعات کروائے جائیں ، لیکن اس ایک واقعہ سے ہی لگتا ہے کہ اسریٰ نعمانی جو بظاہر اسلامی تعلیمات میں تبدیلیوں کے لئے کوششیں کررہی ہے، درحقیقت کیا عزائم رکھتی ہے؟ نیویارک سٹی کے ایک چرچ میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ کے موقع پر اسریٰ نعمانی کے ’کھیل‘ کا بھانڈھ اس وقت پھوٹ گیا جب وہاں اسریٰ نعمانی سے یہ پوچھا گیا کہ معمول کی اپنی زندگی میں جمعہ کے علاوہ ایک دن میں فرض کی گئی پانچ نمازوں میں سے کتنی نمازیں پڑھتی ہیں ؟ اسریٰ نعمانی اس سوال کا کوئی جواب نہ دے سکی اور غصے کی حالت میں اس نے منہ دوسری طرف پھیر لیا۔ اسریٰ نعمانی کے بارے میں اور بھی بہت سے دلچسپ اور انکشاف انگیز حقائق |