Maktaba Wahhabi

62 - 142
رہنے والے موٴمن برابر نہیں ۔ اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر اللہ تعالیٰ نے ایک درجہ فضیلت دے رکھی ہے اور یوں تو اللہ تعالیٰ نے ہرایک کو خوبی اور اچھائی کا وعدہ دیا ہے لیکن مجاہدین کو بیٹھ رہنے والوں پر بہت بڑے اجر کی فضیلت دے رکھی ہے۔ “(النساء:95) ﴿إنَّ الَّذِيْنَ آمَنُوْا وَهَاجَرُوْا وَجَاهَدُوْا بِأمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِىْ سَبِيْلِ اللهِ﴾(الانفال:72) ”جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہا دکیا“ ﴿إنْفِرُوْا خِفَافًا وَّثِقَالاً وَّجَاهِدُوْا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِىْ سَبِيْلِ اللهِ﴾ (التوبہ:41) ”نکل کھڑے ہوجاوٴ ہلکے پھلکے ہو توبھی اور بھاری بھر کم ہو تو بھی اور راہ ربّ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرو۔“ ﴿لاَيَسْتَأذِنُكَ الَّذِيْنَ يُومِنُوْنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ أنْ يُّجَاهِدُوْا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ﴾(التوبہ:44) ”اللہ پر اورقیامت کے دن پر ایمان و یقین رکھنے والے تو مالی اور جانی جہاد سے رک رہنے کی کبھی تجھ سے اجازت نہیں طلب کریں گے…“ ﴿لٰكِنِ الرَّسُوْلَ وَالَّذِيْنَ آمَنُوْا مَعَه جَاهَدُوْا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ﴾(التوبہ:88) ”لیکن خود رسول اور انکے ساتھ ایمان والے اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں “ ﴿إنَّمَا الْمُوٴمِنُوْنَ الَّذِيْنَ آمَنُوْا بِاللهِ وَرَسُوْلِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوْا وَجَاهَدُوْا بِأَمْوَالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ فِىْ سَبِيْلِ اللهِ، اُوْلٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُوْنَ﴾(الحجرات:15) ”موٴمن تو وہ ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر(پکا) ایمان لائیں ۔ پھر شک و شبہ نہ کریں اور اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہیں (اپنے دعواے ایمان میں ) یہی سچے اور راست گو ہیں ۔ “ ﴿تُوْمِنُوْنَ بِاللهَ وَرَسُوْلِهِ وَتُجَاهِدُوْنَ فِىْ سَبِيْلِ اللهِ بِأمْوَالكمْ وَأنْفُسِكُمْ﴾ (الصف:11) ”اللھ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاوٴ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرو۔“ اس تقدیم میں یہ حکمتیں پوشیدہ ہیں : (1)ہرمعرکہ سے قبل اس کے لئے مناسب تیاری کی ضرورت ہے جس میں مال ایک بڑا کردار
Flag Counter