Maktaba Wahhabi

121 - 142
ایک روشن ستارہ جو خاموشی سے ڈوب گیا !! محمد سعید استاد ابن سینا کالج فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ پروفیسر ریاض الحسن نوری رحمۃ اللہ علیہ مشیر وفاقی شرعی عدالت وریسرچ سکالر رابطہ عالم اسلامی، مکہ استادِمحترم جناب پروفیسر ریاض الحسن نوری صاحب(مشیر وفاقی شرعی عدالت وریسرچ سکالر رابطہ عالم اسلامی) کے بارے میں تعریفی کلمات کہنا چھوٹا منہ اور بڑی بات کے مترادف ہے۔ کیونکہ کسی شخصیت کے اعتراف ِعظمت کے لئے خود باعظمت ہونا ضروری ہے۔ بہرحال میں سطورِ ذیل میں اپنی شاگردی کا معمولی حق ادا کرنے کے لئے ان کی عظیم شخصیت کا تعارف اپنی علمی بساط کی حد تک کروانے پر فخر محسوس کرتا ہوں ، امید ہے کہ ان کی زندگی کا مختصر خاکہ علم دوست حضرات کے لئے فائدہ بخش ثابت ہوگا۔ اُن کی مجسمہ تڑپ شخصیت، علمی وفنی کام کی شکل میں اپنا تعارف آپ ہے تاہم قارئین کو ان کے حالات سے باخبر کرنا میرا فرض ہے۔ جناب پروفیسر ریاض الحسن نوری صاحب بنیادی طور پر ایک ماہر فارمسٹ تھے لیکن اس شعبے میں قلیل عرصہ کام کرنے کے بعد انہوں نے اسلام کے فکری موضوعات پر تحقیقی کام کا آغاز کردیا۔ وقت گزرنے اور ذوق نکھرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی تحقیق کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا تاآنکہ انہوں نے اپنی خداداد بصیرت کی بدولت قرآنِ حکیم اور سائنس کو اپنی تحقیق کا موضوعِ خاص بنالیا۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس میدان میں اُن کا مقام و مرتبہ منفرد اور ممتاز ہے۔ وہ ممتاز عالم دین ہیں جو آیاتِ قرآنی سے سائنسی حقائق مستنبط کرتے ہیں اور بڑے و ثوق و ایقان سے دنیا بھر کے دانشور طبقے کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ ہم ان کی ۸۰ سالہ حیات و خدمات کا احاطہ توہم ہرگز نہیں کرسکتے بہرحال کچھ ادنیٰ سی کوشش بروئے کار لاکر قارئین کو ان کی محنتوں اور بلند عزائم سے آگاہ کئے دیتے ہیں ۔ ابتدائی حالات آپ ۱۹۲۸ء میں ہندوستان کے شہر ضلع سہارن پور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم یہیں سے
Flag Counter