Maktaba Wahhabi

120 - 142
ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان اُمور پر غور کرے جو پچھلے تمام اجتماعات میں زیر بحث آسکے ہیں ۔ ایسے فورم کے قیام کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے فنڈز کی فراہمی پر غور کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ ستاریہ کے درودیوار اس نیک کام کے لئے حاضر ہیں ۔ مولانا عبدالرحمن مدنی نے آج کے کامیاب اجتماع پر شرکاءِ مجلس کومبارکباد دی اور کہا کہ مقامی اور ملکی مسائل کو حل کرنے کے لئے علما کا باہمی رابطہ وقت کی شدید ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان پندرہ کروڑ کی آبادی کا ملک ہے، اس لئے اگر یہاں صوبائی سطح پر بھی تھنک ٹینک(علمی فورم)قائم کردیئے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہوگا۔ اسی طرح کراچی جب ایک کروڑ آبادی والا شہر ہی ایک ملک ہے اور اس کا اپنا علمی فورم ہونا چاہئے۔ مولانا صہیب حسن نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ سلفی ڈائریکٹری کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کسی ادارے کو بسم اللہ کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ مجوزہ پینل میں ایسے علما، مفکرین، اساتذہ اور قانون دان افراد کو لیا جائے جو تدریس، افتا، تالیف وتصنیف یا بحث و تحقیق میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہوں ۔ جامعہ ستاریہ اسلامیہ کے شیخ الحدیث مولانا محمود الحسن کی دعائے خیر پر کنونشن کا اختتام ہوا۔
Flag Counter