Maktaba Wahhabi

69 - 142
اسلام اور مغرب سید عزیز الرحمن٭ مغرب کا سائنسی و نفسیاتی زاویہٴ فکر؛ تدریج و ارتقا جوں جوں انسان مادّی ترقی کے مدارج و منازل طے کر رہا ہے، اسی رفتار سے اس کی ذ ہنی و نفسیاتی کشمکش اور اس کا روحانی اضطراب بھی مسلسل بڑھ ہو رہا ہے، اور اس میں مزید اضافے کا رجحان ہے۔ نفسیاتی امراض کے حوالے سے ہونے والے سروے، مختلف تحقیقی رپورٹیں اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والے نتائج متواتر اس امر کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ مادّیت کی دوڑ میں جو جس قدر آگے ہے (الا ماشاء اللہ) وہ اسی قدر روحانی و نفسیاتی اعتبار سے بے اطمینانی و بے سکونی، روحانی صدمے، بے چارگی، اور اتنی ہی زیادہ تنہائی کی کیفیات سے دو چار ہے، حالانکہ اس بھری پُری کائنات میں کسی انسان کا تنہا ہونا ویسے ہی کسی لطیفے سے کم نہیں ، اسی لئے راقم نے صرف تنہائی نہیں ’کیفیت ِتنہائی‘ کا ذکر کیا ہے، جسے ’احساسِ تنہائی‘ کا نام بھی دیا جاسکتا ہے۔ اگر غور کیا جائے تو یہ کیفیات اور انسان کو لاحق ہونے والے یہ جدید مسائل سائنسی ترقی کی مکمل نفی کرتے نظر آتے ہیں ۔ اور اگر نرم الفاظ استعمال کیے جائیں ، تب بھی ان حالات کو سائنسی ترقی کے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دینے میں تو شاید کسی کو اختلاف نہ ہوگا، وہ سائنسی ترقی جس کا مقصد ہی انسان کو اس مادّی دنیا میں تمام سہولتوں اور آسائشوں سے مالا مال کرنا اور اسے ہمہ جہت پر آسائش زیست سے روشناس کرنا تھا۔1 اہل بصیرت اور اصحابِ علم و فضل کے نزدیک اس نفسیاتی الجھن اور ذہنی کشمکش کا بنیادی سبب اللہ تعالیٰ سے، اپنے خالق و مالک اور معبودِ حقیقی سے علمی و عملی طور پر مکمل و مستقل جدائی ٭ نائب مدیر ششماہی ’ السیرۃ ‘ عالمی ‘ کراچی ..... آپ کا اسی حوالے سے ایک اور مضمون محدث میں پہلے بھی شائع ہو چکا ہے : ’ مذہب اور سائنس کا باہمی تعلق اسلام کا نقطہ نظر ‘ شائع شدہ محدث ، اپریل 2003ء
Flag Counter