Maktaba Wahhabi

محدث شماره 280

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی،جون 2004ء

حالاتِ حاضرہ جناب محمد اسمٰعیل قریشی سینئرایڈووکیٹ، سپریم کورٹ انسانی حقوق اور قانونِ توہین رسالت! جب سے امریکہ میں نئی قدامت پرست عیسائی حکومت (Neo۔Con)برسراقتدار آئی ہے صدر امریکہ جارج ڈبلیو بش نے اپنی حکومت کو ساری دنیاکے حقوق انسانی کا علم بردار اور نگران (Watch Dog) ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ سب سے پہلے ہم اس امر کا جائزہ لیں گے کہ حقوقِ انسانی کا سب سے بڑا علمبردار کون ہے؟ سال۱۹۴۸ء میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عالمی حقوق انسانی کا اعلان کیا جن کے چند متعلقہ آرٹیکل یہ ہیں کہ ”ہرانسان آزاد پیدا ہوا ہے، ہر شخص کوآزادی اور تحفظ ِجان و مال کاحق حاصل ہوگا، ہر انسان کو بلا امتیازِ رنگ و نسل اور قوم یکساں حقوق حاصل ہوں گے۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہوگاکہ وہ کسی انسان کے ساتھ ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کرے۔“ تاریخ کی کسی جرح سے نہ ٹوٹنے والی یہ شہادت موجود ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے آج سے چودہ سال قبل پیغمبر اسلام نے فرمانِ الٰہی کی تعمیل میں انسان کو انسان کی اور ہر طرح کی غلامی سے آزاد کردیا۔ اسے تحفظ ِجان و مال کی ضمانت عطا کی اور اس دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے الوداعی خطاب میں آزادی اور حقوقِ انسانی کا وہ ہمہ گیر چارٹر کرہٴ ارض پر بسنے والے تمام انسانوں کوعطا فرمایا جس کے سامنے انگلستان کا میگناکارٹا، فرانس کا معاہدۂ عمرانی، امریکہ کا بل آف رائٹس (Bill of Rights)اور یو این اوکا موجودہ عالمی حقوقِ انسانی کا منشور سب نقش ِناتمام نظر آتے ہیں جس کا دیگر مذاہب ِعالم کے اکابرین نے برملا اعتراف کیا ہے۔ اس تاریخی حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ مشرق ہو یا یورپ، جب کبھی اور جہاں کہیں بھی مسلمانوں نے حکمرانی کی ہے، اسلام کے اس ہمہ گیر حقوق انسانی کے چارٹر کی مکمل پاسداری نہ صرف سٹیٹ پالیسی کے طور پر،بلکہ اسے اپنے دین و ایمان کا بنیادی عقیدہ
x
صفحہعنوان
2حدود قوانین، انسانی حقوق اور مغرب کا واویلا
29انسانی حقوق اور قانونِ توہین رسالت!
33دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کے مسائل اور حیاتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اُن کے حل
69مغرب کا سائنسی و نفسیاتی زاویہٴ فکر؛ تدریج و ارتقا
90اسلام اورمغرب کی ترجیحات؛ ایک موازنہ
109کراچی میں علماءِ اہلحدیث کنونشن
121پروفیسر ریاض الحسن نوری رحمۃ اللہ علیہ
141پروفیسر ریاض الحسن نوری کے شائع شدہ مضامین
Flag Counter