Maktaba Wahhabi

114 - 142
آں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ ایک مثال کے مطابق ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور اگر ان لوگوں کا ہاتھ نھ پکڑا گیا جواپنی غلط پالیسیوں اور منکرات و فحاشی کی سرپرستی کی شکل میں اس کشتی کو ڈبونا چاہتے ہیں تو کشتی کے سارے سوار خمیازہ بھگت کر رہیں گے۔ کیایہ حقیقت نہیں کہ اس وقت رحمانی قوتیں اور شیطانی قوتیں برسر تصادم ہیں ۔ میڈیا کی شکل میں شیطان ننگا ناچ رہا ہے اور رقص و سرود کی محفلوں ، بے حیائی اور اختلاط جنسیں سے بھرپور ڈراموں اور فحش پروگراموں کی مدد سے خاندانی اقدار، شرم و حیا کے اسلامی تصور اور دین و ایمان کی بیخ کنی کی جارہی ہے اور اب وہ علماء سوء بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں جو رقص و سرود، بے حجابی اور بے حیائی کو قرآن و حدیث سے سند ِجواز مہیا کرنے پرتلے ہوئے ہیں ۔ ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ عالمی سطح پر صحیح اسلامی فکر کی جڑیں کھوکھلی کرنے اور اسلام کو ایک لبرل اور سیکولر تعبیر سے روشناس کرانے کے لئے یورپ اور امریکا کی فکری طاقتیں (تھنک ٹینک) شب و روز ایک کئے ہوئے ہیں ۔ میں بطورِ مثال امریکہ کے مشہور تھنک ٹینک رینڈ (RAND) کاتذکرہ کروں گا جس نے ’ڈیموکریٹک اسلام‘ کے نام سے مسلمانوں میں اثرونفوذ پیدا کرنے کے لئے کافی سوچ و بچار اور تحقیق کے بعد بہتر72 صفحے کی ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں عالم اسلام کے ذہین طبقات کو سات طبقوں میں تقسیم کیا ہے اور کئی کلیدی مسائل جیسے جمہوریت، حجاب، تعددِ ازدواج جیسے موضوعات پر ہر مجموعہ افراد کی رائے دی ہے تاکہ اس امر کا پتہ چل سکے کہ امریکہ کی صلیبی طاقتیں کس گروپ کوآشیر باد دیں ، کس سے جزوی تعاون کریں ، کسے قیادت عطا کریں اور کسے طاقِ نسیان کی نذر کریں اور کسے اپنادشمن تصور کرتے ہوئے حریف کا سا معاملہ کریں ؟ مسلمانوں کے ان سات رحجانات کو یہ نام دیئے گئے ہیں : 1۔انتہا پسند بنیاد پرست 1.Radical Fundamentalist. 2۔ بنیاد پرست 2..Fundamentalist. 3۔روایت پسند 3..Traditionalist. 4۔مائل بہ اصلاح روایت پسند 4.Reformist traditionalist. 5۔تجدد کے قائل 5.Modernist. 6۔لادین عناصر 6..Secularist.
Flag Counter