Maktaba Wahhabi

93 - 95
ہے کہ انہوں نے اپنے شائع کردہ عربی اور اردو مسودات پر نام تو فلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا استعمال کیا لیکن انہیں فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کے بجائے اپنے ذاتی گھر کے پتہ سے شائع کیا ہے۔ جس سے فاؤنڈیشن کی انتظامیہ بلکہ مینیجنگ ڈائرکٹر(حافظ عبد الرحمن مدنی) بھی لا علم رہے۔ غور فرمائیں ، اس سے ایک عظیم الشان منصوبہ کس طرح متاثر ہوگا اور اسلامی ممالک سے برادرانہ علمی تعلقات پرکیا زد پڑے گی، اس کا شعور تو اس کو ہوسکتا ہے، جس کو اس طرح کے تعلقات بنانے اور بڑے منصوبے کی مشکلات جھیلنے کا واسطہ پیش آیا ہو۔ تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ۲۳/اپریل ۲۰۰۳ء کو ’اسلامک یونیورسٹی‘ اسلام آباد کے آڈیٹوریم ہال میں نمائش ِقرآن اور نبوی تبرکات کے زیرپردہ صدرپرویز مشرف سے اس مسروقہ مسودہ کے ناقص حصے کی تقریب رونمائی بھی کرائی جا رہی ہے۔حالانکہ سعودی عرب، مراکش اور سوڈان کے تعاون سے مکمل ہونے والا اصل مع ترجمہ جات اور ان ممالک کا تصدیق شدہ انسائیکلوپیڈیا عالمی معیار کی طباعت کے ساتھ عنقریب اشاعت پذیر ہونے والا ہے۔ پاکستان کے صدر مقام میں صدر پرویز مشرف کے ذمہ دارانہ عہدے کے زیر سایہ عرب ممالک کے سفراء کے سامنے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک ناقص انسائیکلوپیڈیا کی بالواسطہ رونمائی کا کھیل کھیلا جائے تو عالمی نمایندے پاکستان اور اس کی علمی وجاہت و دیانت کے بارے میں کیا رائے قائم کریں گے؟ اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ:اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ان تمام ادارہ جات کو ۱۹۹۱ء میں جب رجسٹر کرایا گیا تو جہاں خواتین میں چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کی والدہ مسز سعیدہ سومرو اور محترم چوہدری شجاعت حسین صدر مسلم لیگ (ق) کی اہلیہ مسز کوثر شجاعت حسین نے بڑا سرگرم کردار ادا کیا ، وہاں جناب محمد میاں سومرو بھی ٹرسٹ کے کارہائے خیر میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔ جب وہ گورنر ِسندھ تھے تو انہوں نے بارہا شیخ الجامعہ کو بلا کر انہیں کراچی میں ’باب الاسلام یونیورسٹی‘ کے نام سے اسلامی ،سماجی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم پر مشتمل ایک عظیم جامعہ قائم کرنے کی پیش کش کی۔ مدنی صاحب اپنی گونا گوں مصروفیات اور لاہورسے زیادہ وابستگی کی بنا پر اس آفر کو فوری طور پر پورا نہ کر سکے۔ استقبالیہ:گذشتہ دنوں جناب محمد میاں سومرو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد جب پہلی بار لاہور تشریف لائے تو اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ نے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا
Flag Counter