Maktaba Wahhabi

67 - 95
رپورٹ مذاکرہ محمد اسلم صدیق / حافظ مبشر حسین لاہوری٭ قربِ قیامت کی پیش گوئیاں قرآنِ کریم اور فن محدثین کے معیار کے مطابق مستند روایاتِ حدیث میں صادق ومصدوق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی قیامت سے قبل پیش آنے والے واقعات کے بارے میں وارد شدہ وہ خبریں جنہیں ’پیش گوئیاں ‘ کہا جاتا ہے، کی تعبیر و تشریح کے حوالہ سے اُمت ِمسلمہ میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ مجلس التحقیق الاسلامی نے بھانت بھانت کی انفرادی آرا کے بالمقابل اکابر علما کے رُوبرُو موضوع سے متعلقہ سوالات پیش کرکے اس کا صحیح رخ متعین کرنے کے لئے مؤرخہ ۲۶/ جنوری ۲۰۰۳ء کو دفتر ماہنامہ محدث میں ایک مذاکرے کا اہتمام کیا جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن اور ادارۂ علوم اثریہ فیصل آباد کے روح رواں مولانا ارشاد الحق اثری، جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی، نائب شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم، مرکز التربیۃ الاسلامیہ کے مہتمم حافظ محمد شریف، ہفت روزہ ’الاعتصام‘ اور ماہنامہ ’محدث‘ لاہور کے سابق ایڈیٹر حافظ صلاح الدین یوسف اور کلیۃ القرآن الکریم، جامعہ لاہور الاسلامیہ کے رئیس قاری محمد ابراہیم میرمحمدی شامل تھے۔ مجلس التحقیق الاسلامی کے ناظم شیخ التفسیر مولانا حافظ عبدالسلام فتح پوری اور دیگر ارکانِ مجلس میں سے مولانا حافظ عبدالوحید، جناب محمدعطاء اللہ صدیقی، مولانا محمد آصف اریب، مدیر ’محدث‘ حافظ حسن مدنی، جناب محمد اسلم صدیق و دیگران شریک ِمجلس ہوئے۔ ماہنامہ ’الشریعہ‘ گوجرانوالہ کے مدیر شہیر مولانا زاہد الراشدی کو بھی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ پیشگی طے شدہ پروگرام کی بنا پر خود تو شریک نہ ہوسکے البتہ ان کی نمائندگی ان کے معاون و صاحبزادہ جناب عمارناصر نے کی۔ جبکہ راشدی صاحب ٭ ریسرچ سکالرز ، مجلس التحقیق الاسلامی ، لاہور
Flag Counter