”اس کے معاصرین کے لئے ’علم صحیح‘ کا واحد ذریعہ صرف عربی زبان اور اس کے علوم ہیں ۔‘‘ اسے اعتراف تھا کہ اس نے ارسطو کا فلسفہ ابن رشد کی تصانیف کے تراجم سے سمجھا ہے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھئے اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، دانش گاہ پنجاب ، لاہور، مقالہ علم: جلد ۱۳ / ۱،۱۴) جدید علوم اور عیسائیت کا طرزِ عمل اسلام کی معارف پروری کے برعکس عیسائیت کا علوم کے ساتھ طرزِ عمل ملاحظہ کیجئے۔ عیسائی راہبوں نے علم کو مذہب سے متصادم قرار دیاہے۔ اس کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔ جس شخص کو انہوں نے تحصیل علم اور اس کی تدریس وتعلیم میں منہمک دیکھا، اسے یا تو ختم کردیا، یا مستوجب ِسزا وتعزیر قرار دے دیا۔ مذکورہ سائنسدان راجر بیکن کو جادوگر اور شیطانی علم کا پرچارک قرار دیا گیا اور کلیسا کی جانب سے سنائی گئی سزا کے مطابق اسے ۲۴ سال جیل میں گزارنے پڑے۔ گلیلیو گلیلی (۱۵/ نومبر ۱۵۶۴ء تا ۸/ جنوری ۱۶۴۲ء) اور کوپرنیکس Copernicus (۱۴۷۳ء تا ۱۵۴۳ء ) کو بھی اپنے افکار ونظریات کے عیسائیت سے متصادم ہونے کے باعث بے پناہ مصائب وآلام کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکندریہ یونیورسٹی سکندرِ اعظم نے ۳۳۴ قبل مسیح میں مصر پر قبضہ کیا اور ۳۳۳ قبل مسیح میں اسکندریہ کی بنیاد رکھی جو یورپ اور ایشیا کی تجارت کا مرکز ہونے کے باعث رفتہ رفتہ تہذیب وثقافت اور فکر ودانش کا مرکز بن گیا۔ اس میں موجود یونیورسٹی قریباً چھ سو سال تک تشنگانِ علم کو سیراب کرتی رہی۔ اس میں موجود کتب کی تعداد چھ لاکھ سے متجاوز تھی۔ اسکندریہ کی یہ عظیم لائبریری جسے انسانی فکر کے ارتقا میں سنگ ِمیل کی حیثیت حاصل تھی، عیسائی مذہب کے سائنس کے خلاف تعصب کی نذر ہوگئی۔ ۳۹۰ء میں پشپ تھیوفیلس کے فتویٰ کی بنا پر اسے نذرِ آتش کردیا گیا۔ ان کتب کی کوکھ سے جن مشہور ومعروف سائنسدانوں نے جنم لیا، ان میں اقلیدس (۳۲۳۔ ۲۸۵ قبل مسیح) ، ارشمیدس (۲۸۷۔۲۱۲ قبل مسیح ) ، جالینوس (۱۲۹۔ ۲۵۹ء) اور بطلیموس (۹۵۔۱۶۸ء) وغیرہ شامل ہیں ۔ اسی یونیورسٹی سے وابستہ ایک مشہور معلمہ جس کا نام ہائی پیشیا (Hypatia) تھا، عیسائی تعصبات کا شکار ہوگئی۔ وہ فلسفہ ارسطو کی تشریحات میں مہارت رکھتی تھی۔ ایک دن وہ اپنے مدرسہ جا رہی تھی کہ پادریوں اور عیسائی راہبوں نے اسے گھیر لیا اور بیچ بازار میں کپڑے پھاڑ کر اسے بالکل برہنہ کردیا پھر گھسیٹتے ہوئے ایک گرجا میں لے گئے اور وہاں مقدس عصاے پطرس کی متواتر ضربات سے اس کا سرپاش پاش کرڈالا۔ مسلمانوں میں علوم کا فروغ مسلمان سائنسدانوں نے علم کائنات ، علم حشرات الارض وحیوانات، علم نباتات، علم جہاز رانی، |