٭ اسی مجلہ کی عیسائیت کی تبشیری سرگرمیوں کے بارے میں ۱۹۹۶ء کی رپورٹ ملاحظہ فرمائیے : تبشیری تنظیموں کی تعداد 4500 عیسائی مبلغین بھیجنے والی تنظیمیں 23200 ملکی مشنریز 4635500 بیرونی ممالک میں کام کرنے والے مشنریز 398000 چرچ کو ملنے والے فنڈز 193بلین ڈالر تبشیری مشن کے لئے کام کرنے والے کمپیوٹرز 206961000 تقسیم کئے جانے والے انجیل کی نسخے 178317000 شائع ہونے والے تبشیری رسائل وجرائد 30100 کام کرنے والے ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز 3200 کیتھولک مشنریز جو مختلف سالوں میں امریکہ سے دیگر ممالک میں تبلیغ کیلئے بھیجے گئے (عبدالرحمن السمط کی کتاب لمحات عن التنصیر فی أفریقیا سے اقتباس ) 1960ء میں بھیجے جانے والے مشنریز 6782… 1964ء میں 7146مشنریز…1968ء میں 9655مشنریز…1972ء میں 7656مشنریز…1976ء میں 7010مشنریز…1980ء میں 6601مشنریز… 1984ء میں 6393مشنریز… 1988ء میں 6063مشنریز… 1992ء میں 6037 مشنریز …اور 1996ء میں 6063 مشنریزامریکہ تبلیغ کے لئے بھیجے گئے۔ دنیا بھرمیں انجیل کو پھیلانے کی مہم حالیہ اَعداد وشمار کے مطابق روئے زمین پر تقسیم کیے جانے والے انجیل کے نسخوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ماضی میں کہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ موجود تعداد گزشتہ سال کی نسبت 140فیصد زیادہ ہے یہ اعداد وشمار ان انجیلوں کے متعلق ہیں جو صرف امریکی تنظیموں کی طرف سے تقسیم کی گئیں ۔ اس کی تفصیل ملاحظہ فرمائیے جو ایک ہوش مند مسلمان کو چونکا دینے کے لئے کافی ہے : براعظم افریقہ میں تقسیم کیے جانے والے نسخوں کی تعداد 4,208,568 براعظم ایشیا میں تقسیم کیے جانے والے نسخوں کی تعداد 25,6977,601 مشرقِ وسطی اور یورپ میں 15,763,62 اسی طرح چینی حکومت نے نیانگنگ شہر کے امیتی پریس انجیل کے 15ملین نسخے چھاپنے کی |