Maktaba Wahhabi

55 - 86
عیسائیت میں داخل کرنا پسند نہیں کرتے ۔ شاید کہ بعضمثالیں ہمارے اس دعویٰ کی حقیقت کو واضح کرسکیں ۔ ٭ بعض تنصیری تنظیموں نے متعدد امریکی ممالک میں انجیل کا عربی زبان میں ترجمہ کرکے شائع کیا۔ اوراسے قرآن کی طرز پرنہایت خوبصورت انداز میں لکھا۔ اس کے ہر باب کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کیا گیا تھا اور قرآن کی طرح تمام کلمات پر اِعراب لگائے گئے تھے۔ زیادہ سے زیادہ قرآنی کلمات کے انتخاب کی کوشش کی گئی تھی، مثال کے طور پر ایک عبارت ملاحظہ فرمائیے : قُلْ يَا عِبَادِیَ الَّذِيْنَ هُمْ لِرَبِّهِمْ يَنْتَظِرُوْنَ، اِعْمَلُوْا فِیْ سَبِيْلِه وَاحْذَرُوْهُ کَمَا يَحْذَرُ الْخَدَمُ سَاعَةً يَرْجِعُ مَوْلاَهُمْ فَمَا هُمْ بِنَائِمِيْنَ، قَالَ الْحَوَارِيِّونَ أَ يُرِيْدُنَا مَوْلاَنَا بِهٰذَا أَمْ يُرِيْدُ النَّاس أَجْمَعِيْنَ؟ فَضَرَبَ لَهُمْ عِيْسیٰ مَثَلاً غور فرمائیے کہ مذکورہ عبارت عربی گرامر کی کس قدر غلطیوں سے بھرپور ہے۔ عیسائیوں کا انجیل کو قرآن کی طرز پرلکھنا گویا ان کی طرف سے یہ اعتراف ہے کہ دین عیسائیت شدید ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے اور انجیل اپنی تحریف اور تبدیلی کے بعد اپنے دشمنوں کو تو کیا اپنے پیروکاروں کو بھی راہ ِ ہدایت دکھانے پر قادر نہیں ہے، اس لئے وہ لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں تاکہ وہ انجیل کو قرآن سمجھ کر مان لیں ۔ ٭ اسی طرح وہ انجیل کی تلاوت بھی قرآنِ مجید کی طرز پر کرتے ہیں ۔ ٭ کویت میں یہ لوگ اپنی نماز ہفتہ کی بجائے جمعہ کو اَدا کرتے ہیں بلکہ یہاں تک کہ وہ نماز مسلمانوں کی نماز کی طرح ادا کرتے ہیں ۔ ٭ عیسائی مشنری، مسلمان داعیوں اور مشائخ کا بھیس بدل کر دعوت و تبلیغ کا کام کرتے ہیں ۔افریقہ کے بیشتر ممالک میں ایسا ہورہا ہے۔ ٭ یہ لوگ اپنے گرجے مساجد کے ڈیزائن پر بناتے ہیں اورمسجد کی طرح اس میں محراب اور مینار تعمیر کرتے ہیں ۔ ٭ جن اُصول اور شعائر ِاسلامیہ کے بارے میں یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مسلمان انہیں چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوں گے، ان میں یہ مسلمانوں کے ساتھ مفاہمت کرلیتے ہیں ۔مثلاً تعددِ زوجات کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ بعض افریقی قبائل میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا رواج ہے اور نصرانی ہونے کی صورت میں ان کا سب بیویوں کو چھوڑ کر ایک پر اکتفا کرنا نہایت مشکل ہے تو عیسائی مشنری انکے نصرانیت میں داخل ہونے اور متعدد شادیاں کرنے کو اس بات پر ترجیح دیتے ہیں کہ وہ اسلام پر باقی رہیں ۔ پھراگلے مرحلہ میں وہ انہیں آمادہ کرلیتے ہیں کہ ان میں سے ایک منتخب کرلو اور باقی چھوڑ دو۔ اسی طرح وہ ختنہ کے معاملہ میں بھی مسلمانوں کے ساتھ موافقت کرلیتے ہیں ۔
Flag Counter