Maktaba Wahhabi

53 - 86
کے دلوں سے اسلامی روح کو ختم کیا جائے اور اسلامی ثقافت کو مغربی ثقافت سے تبدیل کردیا جائے ۔اس کی متعدد مثالیں موجود ہیں : ٭ روس سے آنیوالے نصرانیوں کو یونان کے مسلم اکثریتی علاقہ تراقیا العربیة میں لا کرآباد کیا گیا۔ ٭ بوسنیا کے مسلمانوں کو ان کے علاقوں سے ہجرت کرنے پرمجبور کیا گیا تاکہ وہاں آرتھوڈکس سربوں اور کروات (یوگوسلاویہ کا ایک خطہ) کے کیتھولک عیسائیوں کو آباد کیا جاسکے۔ ۱۹۹۵ء کے نصف تک ان مہاجر مسلمانوں کی تعداد ۱۷ لاکھ، ۳۰ ہزار تک پہنچ چکی تھی جو اپنے گھروں سے بے دخل دردر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، صرف اس لئے کہ ان کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا گیا ۔ پھر دوسری مرتبہ یہی عمل کوسووا کے مسلمانوں کے ساتھ دہرایا گیا۔ ٭ چین کے مغربی صوبوں میں بھی یہی گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، صرف اس لئے کہ وہاں بھی مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ پورے چین میں مسلمانوں کی تعداد ۹۳ ملین ہے جو کل آبادی کا ۱۰ فیصد ہے اوریہ دنیا کی سب سے بڑی مسلم اقلیت تصور کی جاتی ہے۔ چنانچہ ہوا یہ کہ چینی حکومت نے مسلم اکثریتی صوبہ نیتفشیا سے مسلمانوں کو اٹھا کر تقریباً دس لاکھ غیر مسلموں کو یہاں لاکر آبا دکردیا۔اسی طرح ایک کروڑ ۳۰ لاکھ غیر مسلموں کو مسلم اکثریتی علاقہ ’مشرقی ترکستان‘ میں منتقل کردیا۔ اگر یہ گھناؤنا کھیل اسی طرح جاری رہا تو بعید نہیں کہ مسلمان ا قلیت غیر مسلموں کے درمیان گھل کر اور بکھر کر رہ جائے۔ ٭ ناٹو کے حملوں کے دوران یوگوسلاویہ (Serbia) کے کیتھولک گرجوں کے چیئرمیننے اپنی قیام گاہ کو بلغراد سے کوسووا کی طرف اس لئے منتقل کرلیا تاکہ وہ سرب عیسائی باشندوں کو وہاں سے ہجرت کرنے سے روک سکے ۔ (۱۲) دفتری کاغذات پر عیسائیت کی تبلیغ بہت سے مالیاتی اِداروں اور فرموں کی طرف سے دفتری معاملات کے جو کاغذات اور چیک شائع کئے جاتے ہیں ، ان کے پیچھے نصرانی علامات (صلیب وغیرہ) نقش ہوتی ہیں اور جوانب پر انجیل کے کلمات درج ہوتے ہیں ۔ ا س سے ایک طرف تو ان کمپنیوں اور فرموں کے ملازمین اور ورکروں کے درمیان عیسائیت کی اشاعت کی جاتی اور دوسری طرف یہ تاثر دے کر کہ اس سے مال میں برکت ہوگی، متعصب عیسائی سرمایہ کاروں سے مال بٹورا جاتا ہے۔ پھر حیران کن بات یہ ہے کہ ان مالیاتی اداروں اور فرموں کو چرچوں کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے اور دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
Flag Counter