Maktaba Wahhabi

52 - 86
گرجا گھروں نے اسے خوب اعزاز سے نوازا ۔ ا س نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات کوزندہ کرسکتا ہے۔ وہ وہاں ایک مہینہ رہا اور تقریباً ۲۰۰ کے قریب مسلمان اس سے متاثر ہو کر عیسائی بن گئے۔ آخر اللہ کا کرنا ایسا ہو ا کہ لوگوں کے سامنے اس کی جعلی کرامتوں کا پول کھل گیا اور یہ ذلیل و رسوا ہو کر وہاں سے نکل گیا ۔اس طرح کہ لوگوں کو معلوم ہوگیا کہ یہ بعض لوگوں کو رقم دیتا ہے اور وہ اس کے حکم کے مطابق جان بوجھ کر اپاہج اور اندھے بن کر اس کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں ۔ پھر یہ ان سے کہتاکہ اگر وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پرایمان لے آئیں تو وہ انہیں صحت یاب کردے گا۔ یہ لوگ عیسائیت قبول کرنے کا اعلان کرتے اور ساتھ ہی اپنی اصلی حالت میں آجاتے ۔ (۱۰) عیسائیت کی تبلیغ بذریعہ سینما عیسائی مشنریوں نے کینیا کی افریقی بستیوں میں تنصیری فلمیں دکھانے کاکام شروع کیا ہے اور مختلف سینما گھروں میں فلم دیکھنے کے لئے جانے والے مسلمانوں کی تعداد ۲۰۰۰ تک پہنچ چکی ہے۔ان میں سے ۶۵ مسلمان عیسائیتسے متاثر ہو چکے ہیں ۔ مقامِ حیرت ہے کہ عیسائی مشنریوں کی امدادی سرگرمیاں کس قدر زیادہ ہیں اور کس قدر تیزی سے وہ مسلمانوں کا تعاقب کر رہے ہیں اور اس کے بالمقابل مسلمان کس قدر غفلت کا شکار ہیں !! اب ملاحظہ فرمائیے کہ وہ مسلمانوں کو اسلام سے برگشتہ کرنے کے لئے کس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں : ٭ قاہرہ میں منعقد ہونیوالے ایک بین الاقوامی کتاب میلہ میں بے شمار تنصیری فلمیں فروخت ہوئیں ۔ ان میں سے ایک فلم یسوع مسیح Jesus کے متعلق تھی۔ جس میں حیاتِ مسیح اور ان کے معجزات کی تصویر کشی کی گئی تھی۔ غرض اس قسم کی بے شمار فلمیں وہاں نہایت سستے داموں فروخت ہوئیں ۔ ٭ امریکہ میں پروٹسٹنٹ فرقہ کے ایک گرجا گھر کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے متعلق ایک فلم منظر پر آئی جس پر کئی ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ ۵۰۳ ملین اَفراد نے یہ فلم دیکھی، ان میں سے ۳۳ ملین افراد نے نصرانیت کے بنیادی نظریات کو تسلیم کرلیا۔ یہ فلم ۱۹۷ ممالک میں دیکھی گئی۔ ۳۸۰ تنصیری تنظیموں نے اس فلم سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے دعوتی پروگراموں میں اسے دکھایا۔ علاوہ ازیں ۲۴۱ مختلف زبان میں اس کا ترجمہ ہوچکا ہے اورمزید ۱۰۰ زبانوں میں اس کا ترجمہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور ۳۲۰ تنظیموں کو اس کی سرکو لیشن کا کام سونپا گیا ہے۔ (۱۱) مسلم علاقوں میں عیسائیوں کی آباد کاری مسلم اقلیتی علاقوں میں عیسائیوں کو لا کر آباد کیا جاتا ہے ،تاکہ ان علاقوں میں بسنے والے مسلمانوں
Flag Counter