Maktaba Wahhabi

51 - 86
نتائج مرتب ہورہے ہیں اور لوگ کثرت سے عیسائیت کی طرف مائل ہو رہے ہیں ۔ مثلاً پوپ یوحنا پولس کے ۱۹۹۷ء میں لبنان کے دورہ سے جو دور رَس اثرات مرتب ہوئے ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑے بڑے ممالک میں تنصیری تنظیمیں اور تنصیری دفاتر قائم کرنے کے لئے بھی عیسائی پادریوں کی طرف سے دوروں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کی تازہ مثال یہ ہے ایک عیسائی پادری عورت ام تریزا نے اپنے دورہ مصر کے دوران چارعیسائی مدارس کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ بہت سے جلسوں اور پروگراموں کی سرپرستی کے فرائض سرانجام دیئے۔ (۹) عیسائی مذہبی شخصیات کی کرامات کا پروپیگنڈہ عیسائی پادریوں کے ہاتھ پر بہت سے معجزات اور خرقِ عادت چیزوں کے وقوع پذیر ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے اور ضعیف الاعتقاد لوگوں کو ان کے مبنی برحقیقت ہونے کا تاثر دیا جاتا ہے۔ اس کا اندازہ اس مثال سے کیا جاسکتا ہے کہ ۱۹۹۲ء میں ایک امریکی پادری نے متعدد امریکی ریاستوں کا دورہ کیا، وہاں کے
Flag Counter