Maktaba Wahhabi

47 - 86
مسلمان اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوگئے تو عالمی تنظیم برائے تعاون World Relief Corporation کے سربراہ کرسچین کول نے کہا: ”ان مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لئے ہمارے سامنے تمام دروازے کھلے ہیں “ ٭ الروٴیا العالمیة ایک بڑی فعال تنظیم ہے اور ۸۰ سے زائد ممالک میں عیسائیت کی تبلیغ میں سرگرم ہے اور ۸۶ ہزار صومالی مسلمان مہاجرین کی نگہداشت کرتی ہے۔ انہیں علاج معالجہ، قیام طعام اور تعلیم کی سہولتیں مہیا کرتی ہے۔ ان سہولتوں کی آڑ میں انہیں نصرانیت کی دعوت دیتی ہے۔ اس طرح جرمنی کی ایک تنظیم صومالیہ میں امراضِ چشم کے خلاف کام کر رہی ہے۔ لیکن درحقیقت ان کا حقیقی مقصد نصرانیت کی دعوت و تبلیغ ہے اور اس حقیقت کا اظہار اس تنظیم کے سابقہ ڈائریکٹر ڈی جی میشیل نے اپنے اسلام قبول کرنے کے بعد کیا۔ اس طرح صومالیہ میں ایک اور بڑی تحریک کام کررہی ہے جس میں پروٹسٹنٹ اورکیتھولک عیسائی مصروفِ کار ہیں ۔ شمالی نائیجریا اور مالی Mali کے بربر قبائل جب قحط سالی کی لپیٹ میں بلک رہے تھے اور خشک سالی ان کے مویشیوں کو نگل رہی تھی، ہزاروں لوگ، فقروفاقہ اور بیماری کی بھینٹ چڑھ چکے تھے تو یہ عیسائی تنظیم ان کی بے بسی سے فائدہ اٹھا کر انہیں عیسائی بنا رہی تھی۔ بوسنیا میں عیسائی تبلیغی مشنوں نے عیسائی تعلیم پرمشتمل سات لاکھ کتب تقسیم کیں ۔ اسی طرح عراق میں بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں سے فائدہ اٹھا کر انجیل کی حکایات پر مشتمل کئی ہزار کتابچے اورکیسٹیں عراقی بچوں میں تقسیم کی گئیں ۔ (۲) جدید مواصلاتی ذرائع کا استعمال اس دور میں عیسائیت کی دعوت و تبلیغ کو فروغ دینے کے لئے جس چیز سے سب سے زیادہ استفادہ کیا جارہا ہے وہ جدید ٹیکنالوجی، ذرائع مواصلات ، فیکس اور انٹرنیٹ، اِی میلہے ۔یاد رہے کہ ۱۹۹۶ء میں اس مقصد کے لئے کام کرنے والے کمپیوٹروں کی تعداد 20,69,61,000 تھی۔ ٭ ۱۹۹۳ء میں کمپیوٹر کی مشہور زمانہ فرم مائیکروسافٹ نے عیسائی تبلیغی اداروں کو ۵ ملین ڈالر لاگت کے عالمی کمپیوٹر سافٹ وئیرز فراہم کئے۔ ٭ ایک مخصوص اِدارہ کے سربراہ امریکی پوپ بیلی گراہم نے مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لئے ’صلیبی حملہ‘ کا منصوبہ بنایا۔ اس کا ہدف ذرائع مواصلات کے ذریعے۵۰۰ شہروں میں ۴۰۰ ملین مسلمانوں کو عیسائی بنانا تھا چنانچہ اس نے ۱۷۰ ممالک پرمحیط ۱۶ مواصلاتی چینل قائم کئے۔ عیسائیت کو پھیلانے کے لئے یہ ایک عظیم منصوبہ تھا جس میں اس قدر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا۔
Flag Counter