Maktaba Wahhabi

46 - 86
تبلیغ ایجاد کرنے کے لئے بڑی محنت اورجانفشانی سے کام کر رہے ہیں ۔اگر میں یہ کہوں تو مبالغہ نہ ہوگا کہ عیسائی مشنری ہر دروازے سے مسلمانوں پر داخل ہوئے۔ سیاسی، اقتصادی، معاشرتی، ثقافتی اور دیگر راستوں سے مسلمانوں پر ا س طرح یلغار کی کہ مسلمانوں کے دل میں ذرا بھی کھٹکا پیدا نہیں ہوانے دیا ۔ آج عیسائی تبلیغ کا انحصار قدیم ذرائع کے علاوہ ان جدید ذرائع پر بھی ہے۔ زیر نظر سطور میں ہم انہیں جدید ذرائع تبلیغ پر روشنی ڈالیں گے جنہیں عیسائی مشنری بطور ہتھیار کے استعمال کررہے ہیں ۔ ہم نے ان ذرائع کو چند قسموں پر تقسیم کیا ہے اور بطور ثبوت کے بعض نمونوں اور مثالوں کا تذکرہ بھی کردیا ہے : (۱) مشکلات میں گھرے مسلمانوں کو اِمدادی سرگرمیوں کے ذریعے بعض طبعی حوادث اور خانہ جنگیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی، ہلاکت اور اندوہناک حالات سے فائدہ اٹھا کر لوگوں کو عیسائی بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عیسائی مشنری، یتیم بچوں اور بیواؤں کے کربناک حالات، ان کے طعام و قیام، لباس، تعلیم و علاج کی ضرورتوں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر انہیں اپنے اَہداف کا نشانہ بناتے ہیں ۔ نادار،بھوکے ننگے اوربے بس مسلمانوں کومتاثر کرنے اوران کا دل جیتنے کے لئے ان سے مادّی اور معنوی تعاون کرکے اور ان کے رِستے ہوئے زخموں پر مرہم رکھ کر انسانی ہمدردی کی آڑ میں انہیں عیسائی بنار ہے ہیں ۔اور دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ انہیں صرف ان کے علاج اور تعلیم سے دلچسپی ہے ۔ اس طرح یہ لوگ مسلمانوں کو ذہنی طور پر مرعوب کرکے رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، اور انہیں قائل کرتے ہیں کہ نصرانیت ہی آخرت کے عذاب اور دنیا کی تنگدستی سے چھٹکارے کا سبب ہے۔یہ مشنری اپنی ان خدمات کے عوض مسلمانوں پر یہ شرط لگاتے ہیں کہ وہ اتوار کو عبادت کے لئے کسی گرجا میں جائیں ، دوسری طرف اسلامی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پرہیز کریں ۔ ایک سروے کے مطابق دنیا کے کل پناہ گزینوں میں سے ۸۰ فیصد پناہ گزیں مسلمان ہیں جو مختلف اَسباب کی بنا پر دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ ان اسباب میں خاص طور پر جنگیں ، حکومتوں کی پکڑ دھکڑ، اسلام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونا یا دینی ، سیاسی اور نسلی تشدد کا خوف سرفہرست ہیں ۔ چونکہ ان پناہ گزینوں کو خاندان کا شیرازہ بکھر جانے اوربنیادی ضروریاتِ زندگی سے محرومی کے سبب سخت مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ بہت جلدعیسائی جماعتوں اور تنظیموں کے تبلیغی جال کا ہدف بن جاتے ہیں اوران کو شکار کرنا ان کے لئے زیادہ آسان ہوتا ہے۔ زیر نظر سطور میں ان کی چند مثالیں ملاحظہ فرمائیے : ٭ ۱۹۹۶ء میں جب سیرالیون کی خانہٴ جنگی میں ۱۰ ہزار سے زائد لوگ قتل ہوگئے اورتقریباً ۱۰/لاکھ
Flag Counter