Maktaba Wahhabi

45 - 86
(۳) مغربی تسلط کے قیام کے لئے عالم اسلام کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی لحاظ سے اپنا غلام بنانا، عالمی سیاسی وحدت کے نظریہ کو مسلط کرنے کے لئے فضا کو ساز گار بنانا ،اپنی معاشرتی اَقدار کو فروغ دینا، جدید اقتصادی سیٹ اَپ تشکیل دینا، ثقافتی اور تہذیبی رکاوٹوں ، دینی اور ثقافتی بحثوں میں پڑے بغیرانسانی معاشروں کے درمیان پائے جانے والے امتیازات کا خاتمہ کرنا، بلکہ یوں سمجھئے کہ پورے عالم کو دینی لحاظ سے ایک وحدت بنانا اور اس کے علاوہ بے شمار خوشنما اَہداف جن سے اکثر لوگوں نے دھوکہ کھایا۔ یہ تمام اَہداف ظاہری لحاظ سے جتنے خوشنما ہیں ، اندر سے اتنے ہی خوفناک اور نقصان آمیز ہیں ۔ یہ درحقیقت مسلمانوں کی ناکہ بندی کرنے، انہیں مغرب کی غلامی میں جکڑنے، انہیں خود کار ہتھیاروں میں محصور کرکے اسلامی تشخص اور اسلامی تمدن کو مسخ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے اور اس سازش کو کامیاب بنانے کے لئے مغرب وہ پرانے طریقے چھوڑ کر جدید طریقوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کررہا ہے ۔کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ عیسائیت کی سرگرمیاں بین الاقوامی تبدیلیوں کے سامنیہتھیار ڈال دیں گی اور ان کے قائدین ان تبدیلیوں کے سامنے بے بس ہوجائیں گے۔ نہیں ، بلکہ عیسائی مشنری اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے ان تبدیلیوں کو ایک قیمتی موقعہ تصور کرتے ہیں ۔وہ ان کے زیر سایہ اپنے منصوبوں اور مقاصد کو بروئے کار لانے کے لئے خوب تگ و تاز کریں گے۔ زمانہ کی چکی تیزی سے گھوم رہی ہے، آج کا دن گذشتہ کل سے زیادہ دور نہیں ۔تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھیں ، عیسائی مشنری جس طرح آج ’سیاسی وحدت‘ کے نظریہ کے زیرسایہ نصرانیتکی نشرواشاعت میں کوشاں ہیں ، اسی طرح اس سے پہلے انہوں نے یورپی عسکری استعماریت کے ذریعے نصرانیت کو پھیلایا۔ اور اس سے پہلے صلیبی جنگوں میں انہوں نے مسلمانوں کو عیسائیت قبول کرنے پر مجبور کیا اور وہ حربے استعمال کئے جس کے ذکر سے جسم پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔ پھر تعجب ہے کہ یہ لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ اب صلیبی جنگیں ختم ہوچکیں ۔ ایسا ہرگز نہیں ، صلیبی جنگیں ختم نہیں ہوئیں ۔صرف ان جنگوں کا انداز اور طریق کار تبدیل ہوگیا ہے۔ میدانِ جنگ میں عیسائیوں کو ہونے والی مسلسل ناکامیوں نے ان کی جنگ کارخ ثقافتی اور علمی وتہذیبی انقلاب کی طرف موڑ دیا ہے ۔ صلیبیوں نے اسلامی ممالک میں عیسائیت کی تبلیغ و اشاعت کوہمیشہ جاری رکھا ہے اوروہ دن دور نہیں جب کہ یہ لوگ بر سر عام اوربغیر کسی رکاوٹ اور بندش کے عیسائیت کی تبلیغ و ترویج کریں گے۔ عیسائیت کی تبلیغ و اشاعت کے ذرائع … زمانہٴ قدیم اور جدید میں ! گذشتہ کئی برسوں سے عیسائیوں نے اپنی تبلیغی سرگرمیوں کو جدید طریقوں پر استوار کرنا شروع کردیا ہے۔ عیسائی مبلغین نے مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لئے جدید قسم کے ذرائع ایجاد کئے ہیں جو پرانے ذرائع سے زیادہ خفیہ، زیادہ موٴثر اور مکروفریب دہی میں زیادہ کارآمد ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ نت نئے ذرائع
Flag Counter