Maktaba Wahhabi

39 - 86
تمہیں مال ودولت اور بیٹے بھی دے گا اورباغات بھی تمہیں عنایت فرمائے گا اور نہروں کو بھی جاری کر دے گا۔ (روح المعانی ) (۱) قحط سالی میں حضرت رسولِ کریم نمازِ استسقاء ادا کرتے اور بڑے خشوع و خضوع سے توبہ و استغفار کرتے اور یہ دعائیں پڑھتے:اللّٰهُمَّ اسْقِنَا الْغَيْثَ وَلا تَجْعَلْنَا مِنَ القٰنِطِيْنَ (الاذکار للنووی)”الٰہی ہم پر باران رحمت نازل فرما او رنا امید ہونے والوں میں نہ بنا“ اللّٰهُمَّ اسْقِ عِبَادَکَ وَبَهَائِمَکَ وَانْشُرْ رَحْمَتَکَ وَأحْيِِ بَلَدَکَ الْمَيِّتِ… ”الٰہی اپنے بندوں اور جانوروں کو پانی پلا اور اپنی رحمت کو پھیلا دے اور اپنے ویران شہر آباد کردے“ (ابوداود: حدیث ۹۹۴) ألْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ، الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، مٰلِکِ يَوْمِ الدِّيْنِ، يَفْعَلُ مَا يُرِيْدُ، اللّٰهُمَّ أنْتَ اللّٰهُ لاَ إلٰهَ إلاَّ أنْتَ الْغَنِيُّ وَنَحْنُ الْفُقَرَاءُ، أنْزِلْ عَلَيْنَا الْغَيْثَ وَاجْعَلْ لَنَا قُوّةً وَبَلاَغًا إلٰی حِيْنٍ… (ابوداود:حدیث ۹۹۲) ”تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، جو نہایت رحم کرنے والا ، بڑا مہربان ہے۔ قیامت کے دن کا مالک ہے۔ اس کی شان ہے کہ جو چاہے کر ڈالے۔ الٰہی تو ہی ہمارا معبود ہے۔ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ۔ تو غنی ہے اور ہم تیرے محتاج بندے ہیں ۔ ہم پر بارش نازل فرما، جو بارش تو ہم پر نازل فرمائے اسے ہمارے لئے تقویت کا ذریعہ بنا دے اور ایک مدت تک کفایت کا وسیلہ بنا دے“ امّ الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”جب آپ نمازِ استسقاء میں یہ دعائیں پڑھتے اور توبہ استغفار کرتے تو بارانِ رحمت شروع ہوجاتی“ (ابوداود) ٭ حافظ ابن عساکر رحمۃ اللہ علیہ اپنی سند کے ذریعے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت کے دور میں لوگ خشک سالی سے دوچار ہوگئے تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے نکل کر بقیع غرقد کے میدان میں تشریف لائے۔ آپ کے سرمبارک پر سیاہ عمامہ تھا جس کا ایک شملہ سامنے اور دوسرا دونوں کندھوں کے درمیان لٹکا ہوا تھا اور آپ عربی کمان پر ٹیک لگا کر کھڑے ہوگئے پھر آپ نے قبلہ رخ ہو کر صحابہ رضی اللہ عنہم کو دو رکعت بآوازِ بلند نماز پڑھائی اور اس میں سورہ تکویر اور سورہ ضحی تلاوت کی پھر اپنی چادر اُلٹ دی تاکہ خشک سالی دور ہوجائے۔ پھر آپ نے حمد ِالٰہی بیان کی اور ہاتھ اٹھا کر یہ دعا پڑھی: اللّٰهُمَّ ضَاحَتْ بِلاَدُنَا وَاغْبَرَّتْ أرْضُنَا وَهَامَتْ دَوَابُنَا اللّٰهُمَّ مُنَزِّلَ الْبَرَکَاتِ مِنْ اَمَاکِنِهَا وَنَاشِرَ الرَّحْمَةِ مِنْ مَعَادِنِهَا بِالْغَيْثِ الْمُغِيْثِ أنْتَ الْمُسْتَغْفِرُ لْلآثَامِ فَنَسْتَغْفِرُکَ لِلْجَامِعَاتِ مِنْ ذُنُوْبِنَا وَنَتُوْبُ إلَيْکَ مِنْ عَظِيْمِ خَطَايَانَا اللّٰهُمَّ أرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْنَا مِدْرَارًا وَاکْفِنَا مَغْزُوْرًا مِنْ تَحْتِ عَرْشِکَ مِنْ حَيْثُ يَنْفَعُنَا غَيْثًا مُغِيْثًا
Flag Counter