Maktaba Wahhabi

40 - 86
رَائِعًا مُمَرِّعًا طَبَقًا غَدَقًا خِصْبًا تُسْرِعُ لَنَا بِهِ النَّبَاتَ وَتُکْثِرُ لَنَا بِهِ الْبَرَکَاتِ وَتُقْبِلُ الْخَيْرَاتِ اللّٰهُمًّ إنَّکَ قُلْتَ فِیْ کِتَابِکَ وَجَعَلْنَا من الْمَاءَ کُلَّ شَيْیٴٍ حَیٍّ اللّٰهُمَّ فَلاَ حَيَاةَ لِشَیٴٍ خُلِقَ مِنَ الْمَاءِ الاَّ بِالْمَاءِ اللّٰهُمَّ وَقَدْ قَنَطَ النَّاسُ أوْ مَنْ قَنَطَ النَّاس مِنْهُمْ وَسَاءَ ظَنُّهُمْ وَهَامَتْ بَهَائِمُهُمْ وَعَجَّتْ عَجِيْجَ الثَّکْلیٰ عَلَی أوْلاَدِهَا إذْ حَبَسْتَ عَنَّا قَطْرَ السَّمَاءِ فَدَقَّتْ لِذٰلِکَ عَظْمُهَا وَذَهَبَ لَحْمُهَا وَذَابَ شَحْمُهَا اللّٰهُمَّ ارْحَمْ اَنِيْنَ لِاٰنِه وَحَنِيْنَ الْحَانَةِ وَمَنْ لاَيَحْمِلُ رِزْقَهُ غَيْرُکَ اللّٰهُمَّ ارْحَمِ الْبَهَائِمَ الْحَائِمَةَ وَالانْعَامَ السَّائِمَةَ وَالاَطْفَالَ الصَّائِمَةَ اللّٰهُمَّ ارْحَمْ الْمَشَايِخَ الرُّکَعَ وَالاَطْفَالَ الرُّضَعَ وَالْبَهَائِمَ الرُّتَّعَ اللّٰهُمَّ زِدْنَا قُوَّةً إلٰی قُوَّتِنَا وَلاَ تَرُدَّنَا مَحْرُوْمِيْنَ إنَّکَ سَمِيْعُ الدُّعَاءِ بِرَحْمَتِکَ يَا أرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ فَمَا فَرَغَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم حَتّٰی جَاءَ تِ السَّمَاءُ حَتّٰی اَهَمَّ کُلُّ رَجُلٍ کَيْفَ يَنْصَرِفُ إلٰی مَنْزِلِهِ فَعَاشَتِ الْبَهَائِمُ وَاخْصَبَتِ الارْضُ وَعَاشَ النَّاسُ کُلُّ ذٰلِکَ بِبَرَکَةِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (رواہ ابن عساکر بسندہ، قال البرہان الہندی فی کنز العمال ۸/۴۳۴/ ۲۳۵۴۶ رجالہ ثقات) ” اے اللہ !ہمارے شہر ویران ہوگئے او رہماری زمین بنجر ہوگئی، اور ہمارے مویشی پیاسے پھرنے لگے۔ اے اللہ، تو، تو برکات کو اس کی اصل جگہوں سے نازل کرنے والا ہے اور موسلادھار بارشوں کے ذریعے رحمتوں کو چشموں سے پھیلانے والا ہے، تو گناہوں کے بخشنے والا ہے، چنانچہ ہم اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتے ہیں ، اور اپنی بڑی غلطیوں سے تیرے سامنے توبہ کرتے ہیں ، اے اللہ ! ہم پر اپنے عرش کے نیچے سے موسلا دھار بارش ٹپکانے والابادل بھیج جو ہمیں عام بارش سے نفع بہم پہنچائے اور تازہ گھاس اور جڑی بوٹیاں اگائے اور وہ بادل بارش سے بھرپور اور چھتری کی طرح پھیلا ہوا ہو اور ذرخیزی کا ذریعہ ہو جو ہمارے لئے نباتات اگائے اور اس کے ذریعے برکات کی فراوانی کر دے اور ہمیں خیرات دینے کے لئے ملے۔ اے اللہ! تو نے اپنی کتاب میں فرمایا ہے کہ ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا ہے ۔ اے اللہ! جو چیز پانی سے پیدا ہوئی وہ پانی سے ہی زندہ رہ سکتی ہے۔ اے اللہ لوگ ناامید ہوگئے اور ان کے گمان برے ہوگئے اور ان کے چوپائے گرمی سے چکرا گئے اور یوں جیسے گمشدہ اولاد پر ان کی ماں روتی ہے، کیونکہ تو نے ہم سے بارش روک لی ہے اس بنا پر ان کی ہڈیاں نکل آئیں ، گوشت سوکھ گیا اور چربی پگھل گئی۔ اے اللہ! تو رونے والوں کے رو نے اور بلکنے والوں کے بلکنے پر رحم فرما اور ان پر بھی رحم فرما جن کے رزق کا تیرے سوا کوئی ذمہ دار نہیں ۔ اے اللہ! گھومنے پھرنے والے چوپایوں اور چرنے والے مویشیوں اور روزے دار بچوں پر رحم فرما ! اے اللہ! کمان کی طرح جھکے ہوئے عمر رسیدہ لوگوں اور شیرخوار بچوں اور چرنے چگنے والے
Flag Counter