Maktaba Wahhabi

59 - 70
’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كرتے ہیں کہ كيا خرچ كريں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما دیجیے جتنا بھی خرچ کرو بہتر ہے اور اپنا مال، والدین، قریبیوں، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھی نیکی کا کام کرو گے اللہ اسے جانتا ہے (وہ تمہیں اس کا بھر پور اجر د گا)‘‘ ۸۔ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ قُلْ فِیْھِمَا اِثْمٌ کَبِیْرٌ الاية (البقرۃ: ۲۱۹) ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب اور جوئے کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما دیجیے، ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے۔‘‘ ۹۔ يَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْيَتٰمٰي قُلْ اِصْلَاحٌ لَّھُمْ خَيْرٌ (البقرة: ۲۲۰) ’’اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یتیموں سے سلوک کے بارے میں پوچھتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما دیجیے کہ جس بات میں ان کا فائدہ ہے وہ کرو۔‘‘ ۱۰۔ وَيَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ قُلْ ھُوَ اَذًي فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِيْ الْمَحِيضِ (البقره: ۲۲۲) ’’اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما دیجیے، وہ ناپاکی ہے لہٰذا اس حالت میں عورتوں سے دور رہو۔‘‘ ۱۱۔ وَيَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْاَھِلَّةِ قُلْ ھِيَ مَوَاقِيْتُ لِلْنَّاسِ وَالْحَجِّ (البقره: ۱۸۹) ’’اور آپ سے چاند کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما دیجیے کہ یہ لوگوں کے لئے اور حج کے لئے اوقات کے تعین کا باعث ہے۔‘‘ ۱۲۔ يَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الشَّھْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيْهِ، قُلْ قِتَالٌ فِيْهِ كَبِيْرٌ (البقرة: ۲۱۷) ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حرمت والے مہینے میں لڑائی کرنے کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔ آپ فرما دیجیے اس میں جنگ کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔‘‘ ۱۳۔ وَاِذَا سَأَلَكَ عِبَادِيْ عَنِّيْ فَاِنِّيْ قَرِيْبٌ اُجِيْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ (البقرة: ۱۸۶) ’’اور جب میرے بندے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے بارے میں سوال کریں تو آپ فرما دیجئے، میں قریب ہوں ، اور ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں ۔ ۱۴۔ وَيَسْتَفْتُوْنَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللهُ يُفْتِيْكُمْ فِيْھِنَّ (النساء: ۱۲۷)
Flag Counter