ھٰذا کلام ربی خواجہ عبد المنان رازؔ سرچشمۂ ہدایت قرآن ہی تو ہے اکمل خدا کی نعمت قرآن ہی تو ہےگنجینۂ شریعت قرآن ہی تو ہے سرمایہ بصیرت قرآن ہی تو ہےعلم و عمل کا حاصل ہوش و خرد کا رہبر فکر و نظر کی دولت قرآن ہی تو ہےمغرب کے فلسفیوں سے کیا روشنی ملے گی لاریب نورِ حکمت قرآن ہی تو ہےہر فلسفے کو جانچا ہر اک نظام پرکھا راحت سراپا راحت قرآن ہی تو ہےہر فلسفہ ہلاکت ہر اک نظام فاسد رحمت سراپا رحمت قرآن ہی تو ہےباطل کی ظلمتوں کو کافور جو کرے گا وہ مہر علم و حکمت قرآن ہی و ہےسوز و گداز جس نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بخشا وہ دلنشیں تلاوت قرآن ہی تو ہےدانش وروں سے ہو گی کیا دین کی صراحت اسلام کی صراحت قرآن ہی تو ہےغارِ حرا سے نکلے لے کر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بے مثال دعوت قرآن ہی تو ہےقرآن ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا آئینہ ہے نقش و نگارِ سیرت قرآن ہی تو ہےبس آخری نبی ہیں حضرت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بڑی شہادت قرآن ہی تو ہےجو حسن جو صداقت انسان ڈھونڈتا ہے وہ حسن وہ صداقت قرآن ہی تو ہےہر نیک و بد کی اُس نے ہم کو تمیز بخشی فرقان در حقیقت قرآن ہی تو ہےخلوت کا رہنما یہ جلوت کا رہنما یہ دستور در حقیقت قرآن ہی تو ہےہر حرف، حرفِ آخر، ہر قول، قولِ فیصل حجت تمامِ حجت قرآن ہی تو ہےہر نکتہ ایک نکتہ، ہر نکتہ نکتہ پرور ہر نقش نقشِ فطرت قرآن ہی تو ہےہر لفظ پُر معانی ہر معنی حسنِ معنی قلب و نظر کی جنت قرآن ہی تو ہےہر ہر سطر میں جس کی ہیں مستتر حقائق وہ نامۂ ہدایت قرآن ہی تو ہےخوش بو سے رازؔ جس کی روح بھی ہے معطر وہ عطر مشکِ نکہت قرآن ہی تو ہےقربان عکرمہ رضی اللہ عنہ کے کیا میٹھا بول بولاھٰذا کلامُ ربی، ھٰذا کلامُ ربی