Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 11

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر 1971

رکعات تراویح میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تعاملِ صحابہ حافظ ثناء اللہ مدنی ترتیب و اضافہ: ادارہ مسئلہ: رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کتنی رکعت سنت نبوی ہیں ؟ اور بیس تراویح کی کیا حقیقت ہے؟ اور کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ بن خطاب یا کسی دیگر صحابی سے بیس رکعت کا ثبوت ملتا ہے؟ بعض لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف نسبت کتے ہیں کہ انہوں نے بیت رکعت کا حکم دیا تھا یا ان کے زمانے میں پڑھی گئی ہیں ۔ براہِ کرم وضاحت فرما کر مشکور فرمائیں ۔ (محمد شعیب پاکپتن) الجواب بعون الملک العزیز الوہاب: نمازِ تراویح آٹھ رکعت سنت نبوی ہیں ۔ حدیث: (۱) صحیحین [1]میں حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے مروی ہے۔ اِنَّہ سَاَلَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْھَا کَیْفَ کَانَتْ صَلٰوۃُ رَسُوْلِ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم فِیْ رَمَضَانَ؟ قَالَتْ مَاکَانَ یَزِیْدُ فِیْ[2] رَمَضَانَ وَلَا فِیْ غَیْرِہ عَلٰی اِحْدٰی عَشَرَۃَ رَکْعَۃً۔ یُصَلِّیْ اَرْبَعًا فَلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِھِنِّ وَطُوْلِھِنَّ ثُمَّ یُصَلِّیْ اَرْبَعًا فَلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِھِنَّ وَطُوْلِھِنَّ ثُمَّ یُصَلِّیْ ثَلَاثًا۔ قَالَتْ عَائِشَۃُ: َقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم اَتَنَامُ قَبْلَ اَنْ تُوْتِرَ فَقَالَ: یَا عَائِشَۃُ اِنَّ عَیْنَیَّ تَنَامَانِ وَلَا یَنَامُ قَلْبِیْ۔ حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے ام المومنین عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی رمضان المبارک میں نماز کی کیفیت کے متعلق دریافت کیا۔ آپ فرماتی ہیں ۔ رسول اللہ
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر رمضان شریف
6روزہ
19اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم اذانِ سحری میں کہا جائے یا اذانِ فجر میں ؟
28رمضان المبارک کے احکام و مسائل
38رکعات تراویح میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تعاملِ صحابہ
53ضرورتِ قرآن اور اس كے فضائل
69ھٰذا کلام ربی
70’’محدث‘‘ معاصرین کی نظر میں
Flag Counter