Maktaba Wahhabi

70 - 70
’’محدث‘‘ معاصرین کی نظر میں ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ لاہور ۲۵ دسمبر ۱۹۷۰ء ہر اہل حدیث اس سے باخبر ہے کہ روپڑی خاندان ایک عرصے سے برصغیر ہند و پاک میں مسند رشد و ہدایت، وعظ و تبلیغ اور تدریس و افتاء کا حامل چلا آرہا ہے۔ اس خاندان کے مولانا حافظ محمد اسمٰعیل روپڑی، مولانا حافظ محمد حسین اور حضرت العلام مولانا حافظ عبد اللہ صاحب روپڑی رحمہم اللہ نے جو علمی، تبلیغی، تدریسی اور تصنیفی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ وہ تاریخ اہل حدیث کا ایک روشن باب ہیں ۔ مقام شکر ہے کہ ان کے اخلاف بھی اپنے اسلاف کے جذبے سے سرشار اور ان کی روش پر گامزن ہیں ۔ جوان سال و جوان ہمت حافظ عبد الرحمن صاحب بن مولانا حافظ محمد حسین روپڑی محوم اسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں ۔ ابھی کچھ عرصے قبل سے انہوں نے ایک دینی مدرسہ بھی جاری کیا ہے جس میں عربی کے ساتھ انگریزی تعلیم کا بھی بندوبست کرنے کا اہتمام کر رکھا ہے۔ اب ان کے جذبہ و ہمت نے ان سے ایک علمی ماہنامے کا بھی اجراء کرا دیا ہے۔ جس کا پہلا شمارہ ہمارے پیش نظر ہے۔ جماعت کے مشہور صاحب قلم مولانا عزیز زبیدی صاحب کا تعاون بھی اس پرچے کو حاصل ہے۔ پہلا اداریہ ان ہی کے قلم کا مرہون منت ہے جس میں انہوں نے عام فہم اور ہلکے پھلکے انداز میں مسلک اہل حدیث کی وضاحت، ان کی خدمات اور تاریخی پس منظر کی نقاب کشائی فرمائی ہے۔ اس کے علاوہ یہ رسالہ دیگر علمی مضامین، حالات حاضرہ سے متعلق دلچسپ مباحث اور ظاہری و باطنی خوبیوں سے آراستہ ہے۔ ہم اس کے اجراء کا خیر مقدم، اس کے نکالنے والوں کو ہدیۂ تبریک اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں ۔ قارئین ’’الاعتصام‘‘ اور دیگر برادران اہل حدیث کو اس کے ساتھ تعاون اور اس کی اشاعت میں پرا حصہ لینا چاہئے۔ ہفت روزہ اہل حدیث لاہور۔ ۲۵ دسمبر ۱۹۷۰ء اس وقت ماہنامہ ’’محدث‘‘ لاہور کی پہلی جلد کا پہلا شمارہ ہمارے سامنے ہے۔ یہ ماہنامہ ظاہری و باطنی خوبیوں
Flag Counter