Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 11

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر 1971

رمضان المبارک کے احکام و مسائل حضرت مولانا حافظ محمد اسمٰعیل روپڑی رحمہ اللہ بہ ترتیب جدید و تخریج از حافظ ثناء اللہ فاضل مدنی احباب کے زیر مطالعہ مجلہ ’’محدث‘‘ شیخ التفسیر حافظ محمد حسین صاحب روپڑی، شیخ الحدیث حافظ عبد اللہ صاحب روپڑی اور خطیب ملت حافظ محمد اسماعیل صاحب روپڑی رحمۃاللہ علیہم اجمعین کے باقیات صالحات سے ہے۔ اس لئے رمضان المبارک کے احکام و مسائل میں ہم خطیب ملت حضرت مولانا حافظ محمد اسمٰعیل صاحب روپڑی کا یادگار مضمون ہدیہ قارئین کر رہے ہیں تاکہ احباب رمضان المبارک میں مرحومین کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ حافظ ثناء اللہ صاحب (اللیسانس) اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ نے نہایت احسن انداز میں مضمون ہذا کی نئی ترتیب اور مکمل تخریج کی ہے اور بعض جگہ وضاحت بھی فرمائی ہے۔ یہ تعلیق حاشیہ میں رکھی گئی ہے۔ تعلیق ہذا سے مضمون کی افادیت عوام اور علماء کے لئے یکساں ہو گئی ہے۔ نیز صاحبِ ذوق حضرات مکمل دلائل کا مطالعہ اصل کتب میں کر سکیں گے۔ مجلہ ’’محدث‘‘ وقت اور موقعہ کی مناسبت سے مرحومین کے جواہر پارے ہدیہ قارئین کرتا رہے گا تاکہ ان کا فیض جاری رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔ (ادارہ) تعظیمی روزہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَا یَتَقَدَّ مَنَّ اَحَدُکُمْ رَمَضَانَ بِصَوْمِ یَوْمٍ اَوْ یَوْمَیْنِ اِلَّا اَنْ یَّکُوْنَ رَجُلٌ کَانَ یَصُوْمُ صَوْمًا فَلْیَصُمْ ذٰلِکَ الْیَوْمَ [1] ’’تم میں سے کوئی شخص رمضان سے پہلے ایک دن یا دو دن روزہ نہ رکھے مگر جو شخص کسی دن کا
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر رمضان شریف
6روزہ
19اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم اذانِ سحری میں کہا جائے یا اذانِ فجر میں ؟
28رمضان المبارک کے احکام و مسائل
38رکعات تراویح میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور تعاملِ صحابہ
53ضرورتِ قرآن اور اس كے فضائل
69ھٰذا کلام ربی
70’’محدث‘‘ معاصرین کی نظر میں
Flag Counter