اِنِّيْ عَبْدُ اللهِ اٰتٰنِيَ الْكِتٰبَ وَجَعَلَنِيْ نَبِيًّا (مريم: ۳۰) ’’يعنی ميں الله كا بنده ہوں ۔ الله نے مجھے كتاب (انجیل) عطا کی ہے اور مجھے نبی بنا کر مبعوث فرمایا ہے۔‘‘ ۱۰۔ اب آئیے خاتم الانبیاء، سید الاولین والآخرین، امام المرسلین حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ارشادِ ربانی ہے: اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْاَكْرَمُ، اَلَّذِيْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ، عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ (العلق: ۳،۴،۵) ’’یعنی اے میرے حبیب پڑھیے، آپ کا پروردگار بہت کریم ہے جس نے انسان کو قلم چلانا سکھایا اور اس کو ایسی باتیں سکھائیں جن کو وہ نہ جانتا تھا۔ [1] نيز فرمايا: نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا اَوْحَيْنَا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ وَاِنْ كُنْتَ مِنْ قَبْلِه لَمِنَ الْغَافِلِيْنَ (يوسف: ۳) ’’یعنی ہم آپ پر بہت اچھا بیان کرتے ہیں اس طرح سے کہ ہم نے آپ کی طرف قرآن وحی کیا اور اس سے پہلے آپ بے خبر تھے۔‘‘ اس کے بعد اُمت محمدیہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی رہنمائی اور احتیاج تعلیم الٰہی ملاحظہ ہو، فرمایا: ۱۔ يَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَآ اُحِلَّ لَھُمْ، قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبٰتُ۔ (المائده: ۴) ’’اے نبی آپ سے حلال چیزوں کے بارے میں استفسار کرتے ہیں ، آپ فرما دیجئے، تمہارے لئے پاکیزه |