کاش کہ میرے پاس کوئی آلۂ نشر الصوت ہوتا تو میں اپنے وطن عزیز کے کوہ و دمن اور میدانوں کہساروں میں چیخ چیخ کر کہتا۔ اے لوگو! خدا کے لئے سنبھلو! نوجوان نسل کو موجودہ تعلیم سے بچاؤ۔ یہ عفریت یہ زہر ہلاہل۔ یہ تباہی و بربادی اور ابدی حرماں نصیبی، بدقسمتی اور ذلت داد بار کی پیغامبر اور تمہاری قومیت کی نسل کشی چمن مصطفوی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بادِ صرصر ہے۔ تم ابدی موت ابدی موت کی طرف سر پٹ دوڑ جا رہے ہو۔ کشتی بے ناخدا ابھی چٹانوں سے ٹکرائی کہ ٹکرائی۔ اگر کچھ مداوا ہو سکتا ہے تو کر لو۔ ورنہ پھر اس قیامت صغریٰ و کبریٰ کا ظہور ہو گا جس کے بعد ایک عالمگیر تباہی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔ ؎ جاگو وگرنہ حشر نہ ہو گا پھر کبھی دوڑو! زمانہ چال قیامت کی چل گیا! جواہر پارے ۱. من اللّٰه فاسئل کل امر تریدہ فما یملک الانسان نفعا وولا ضرا جس کام کا بھی تو ارادہ کرے پہلے اللہ تعالیٰ سے دعا کر کیونکہ انسان کے قبضے میں نفع پہنچانا ہے نہ ضرر ۲. ولا تتواضع للولاۃ فانھم من الکبر فی حال تموج بھم سکرا حکام کے ساتھ تواضع اور انکساری سے مت پیش آ کیونکہ وہ کبر و نخوت کے نشے میں سست ہوتے ہیں 3. وایاک ان تری بتقبیل راحۃ فقہ قیل عنھا انھا الجدۃ الصغری ان کی دست بوسی سے خوش مت ہو کیونکہ اسی کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ چھوٹا سجدہ ہے۔ (ابن جبیر) |