Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 2

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: جنوری ، فروری 1971

الترمذی وابو داؤد والنسائی والدارمی وابن ماجۃ الی قولہ والاذن یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم حیوان کی آنکھ کان وغیرہ دیکھ لیا کریں اور یہ کہ ہم نہ قربانی کریں اس جانور کی جس کا کان آگے یا پیچھے سے کٹا ہو یا چیرا ہو یا اس میں گول سوراخ ہو۔ ۳۔ عن البراء بن عاذب ان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم سئل ماذا یتقی من الضحایا فاشار بیدہ فقال اربعا العرجاء البین ظلعہا والعوراء البین عورھا والمریضۃ التی البین مرضہا والعجفاء التی لا تنقی رواہ مالک واحمد والترمذی وابو داؤد والنساءی وابن ماجۃ والدارمی براء بن عاذب کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال ہوا کہ کونسا جانور قربانی کے لائق نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لنگڑا۔۔۔۔ جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو یعنی چل نہ سکے اور دوسرا کانا۔۔۔۔ جس کا کانا پن ظاہر ہوا۔ تیسرا بیمار۔۔۔۔ جس کی بیماری ظاہر ہو۔ چوتھا دبلا۔۔۔۔ جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔ اس قسم کے عیب دار جانور قربانی کرنا جائز نہیں ۔ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضب القرن والاذن جانور قربانی کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ اعضب سے مراد نصف یا نصف سے زیادہ کان کٹا یا سینگ ٹوٹا مراد ہے۔ [1] اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ جانور کا آدھے سے کم سینگ ٹوٹا ہو یا کان کٹا ہو تو پھر گنجائش ہے لیکن یہ حکم کٹے ہوئے کان کا ہے۔ اگر کان چیرا ہو یا سوراخ ہو پھر خواہ کان کے کسی حصے میں بھی ہو۔ ایسا جانور قربانی کرنا شبہ سے خالی نہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ بالکل صحیح سالم ہو تاکہ قربانی ایسا بہترین مل شبہ و شک سے بالا رہے۔ تھن مرا یا دم کٹا یا دانت ٹوٹا یا پیٹی ایک طرف جھکی ہو تو حرج نہیں ۔ نوٹ:۔ سینگ کی ٹوپی اتر جائے تو جائز نہیں کیونکہ ٹوپی سارے سینگ پر ہوتی ہے۔ لہٰذا وہ ٹوٹے کے حکم
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر
13قارئین کرام سے ۔۔۔۔۔۔ محدث کے بارے میں
15قیمت پیشگی لیکر جنس وقتِ مقررہ پر دینا
19عشرۃ ذی الحجۃ۔۔۔۔ قرانی کے فضائل و احکام
36خلافتِ راشدہ میں نظم و نسق
40اصلاح معاشرہ کا اسلامی تصور
46پاکستان کا موجودہ فرسودہ نظامِ تعلیم
51اسلامی مساوات
56عالمی مسائل اور سوشلسٹ سرگرمیاں
62محدث کے زرِ سالانہ کے سلسلہ میں ضروری وضاحت
64یادِ رفتگاں
Flag Counter