Maktaba Wahhabi

139 - 143
شایگاں محسوس ہوتے ہیں ۔ [1] اس کتاب کے (43) ابواب ہیں ، صفحات کی تعداد (360) ہے۔یہ پہلی بار 1972ء میں شیخ غلام علی اینڈ سنز لاہور نے شائع کی۔ خصائص محمد یہ یہ کتاب حافظ جلال الدین عبد الرحمان سیوطی (م911ھ) کی کتاب ’’اللبیب فی خصائص الحبیب‘‘کا ترجمہ ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے یہ ترجمہ (12) سال کی عمر میں کیا اور یہ کتاب مطبوع ہے راقم کی نظر سے نہیں گزری۔ ولادت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کتاب مولانا ابو الکلام آزاد کے ان مقالات کا مجموعہ ہے جن کا تعلق ولادت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے ۔ مقالات کی تفصیل یہ ہے : 1. تذکار مقدس 2. ذکر مقدس 3.ماہ ربیع الاول کا اختتام 4. استفسار (مجلس مولد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مولانا ابو الکلام کے یہ مقالات الہلال سے انتخاب کئے گئے ہیں ۔ اس کتاب کے ناشر میاں مختار احمد لکھتے ہیں : ’’اس کتاب کو پڑھ کر محسوس ہوتاہے کہ مولانا نے بھی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مجبور ہوکر مسلمانوں کی اس روش کی بے راہ روی پر قلم اُٹھایا ہے بلکہ اپنے قلم کو تلوار بنادیاہے کیونکہ نبوت پر کسی حوالے سے گرد اڑانے والوں کا اس کے علاوہ کوئی علاج نہیں ۔ (صفحہ :9) مولانا ابو الکلام آزاد فرماتے ہیں : ((وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ)) یہ ریگستان حجاز کی بادشاہت کا پہلا دن نہ تھا ، یہ عرب کی ترقی وعروج کے بانی کی پیدائش نہ تھی ، یہ محض قوموں کی طاقتوں کا اعلان نہ تھا، یہ صرف نسلوں اور ملکوں کی بزرگی کی دعوت نہ تھی جیسا کہ ہمیشہ ہوا ہے۔ بلکہ
Flag Counter