Maktaba Wahhabi

125 - 143
مومن کانفرنس،جمعیۃ القریش پولیٹکل کانفرنس،مسلم مجلس کے پیش نظر مقاصد اور ان کی قومی وملی خدمات میں حتی کہ مسلم لیگ کے نصب العین کی تبدیلی اور جماعت اسلامی کی تشکیل ومقاصد میں رنگ لائی ہیں ۔[1] مولانا ابوالکلام آزاد کا سوانحی خاکہ : 17 اگست 1888ء میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام مولانا خیر الدین تھا۔ 1892ء میں تعلیم کا آغاز ہوا۔1898ء میں ہندوستان تشریف لائے والد محترم کے علاوہ دوسرے اساتذہ کرام سے بھی استفادہ کیا۔ 1899ءمیں اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک صحافی کی حیثیت سے کیا۔ 1903ء میں درس نظامی کی تکمیل کی ان کے اساتذہ میں شیخ الکل مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا نام بھی آتاہے۔ ڈاکٹر محمد باقر مرحوم اپنے ایک مضمون میں لکھتے ہیں : ’’فقیر اپنے تجسّس کی خاطر غالب کے قدیم مکان اور محلہ پھاٹک حبش خاں کو دیکھنا چاہتا تھا۔ اسی دوران ایک مطبوعہ فہرست ایسی مل گئی جس سے یہ نشان دہی ہوئی کہ مولانا ابو الکلام آزاد پھاٹک حبش خاں کے قریب مولانا سید نذیر حسین کی مسجد میں زیر تعلیم رہے اور مولانا سید نذیر حسین کے شاگر ...... قریب ہی مولانا سید نذیر حسین کا رہائشی مکان تھا جس میں یادگار چیزیں محفوظ تھیں ان میں ایک جبّہ اور دستار بھی تھی جو حکومت حجاز کی طرف سے دی گئی تھی۔ غالب کا رہائشی مکا ن اور مولانا سید نذیر حسین کی مسجد وغیرہ فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے نہایت پژمردہ حالت میں تھے میں نے واپسی پر مولانا سے ذکر کیا ۔۔ فرمایا :  ’’بھائی تم کہاں جانکلے اور میرا ماضی ڈھونڈ نکالا۔‘‘[2] نومبر 1903ء میں کلکتہ سے ماہنانہ لسان الصدق جاری کیا۔ اکتوبر 1905ء میں ماہنامہ الندوہ لکھنؤ کے مدیر معاون بنائے گئے اور مارچ 1906ء میں الندوہ سے علیحدگی اختیار کرکے سہ روزہ وکیل سے وابستہ ہوگئے اور اگست 1908ء میں والد کی شدید علالت کی وجہ سے استعفیٰ دے کر کلکتہ چلے گئے۔15 اگست 1908ء کو ان کے والد مولانا خیر الدین نے انتقال کیا۔ 13جولائی 1912ء کو کلکتہ سے ہفت روزہ
Flag Counter