تصانیف : شیخ رحمہ اللہ کی متعدد تصانیف ہیں ،جن میں سے چند ایک یہ ہیں ۔ 1.اثبات عذاب القبر للبیھقی تحقیق و تخریج 2.نیل المقصود فی التعلیق علی سنن ابی داؤد : اس میں فقہی فوائد کے ساتھ ساتھ تخریج و تحقیق بھی ہے۔ 3.نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام 4.نور العینین فی اثبات رفع الیدین(یہ کتاب یقیناً اپنے باب میں انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے،یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کے مطالعہ سے بڑی تعدادنے اس سنت متواترہ کو اپنی نماز کی زینت بنالیا) 5.اہل حدیث ایک صفاتی نام 6.آل دیوبند کے تین سو(300)جھوٹ 7.ہدیۃ المسلمین نماز کے اہم مسائل مع مکمل نماز نبوی 8.اختصارعلوم الحدیث(حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کی کتاب کا ترجمہ ہے) 9.تحقیقی اصلاحی اورعلمی مقالات جلد اول تا چہارم(ان میں ماہنامہ الحدیث میں شائع ہونے والے مضامین کو جمع کیا گیا ہے) 10.فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام دو جلدیں 11.القول المتين فی الجھربالتأمین 12.آل دیوبند سے 210سوالات 13.صحیح بخاری پر اعتراضات کا علمی جائزہ(یہ کتاب منکرین حدیث کی کتاب اسلام کے مجرم کا جواب ہے) 14.مؤطا امام مالک،روایۃ ابن القاسم (تحقیق، تخریج و شرح) 15.مختصر صحیح نماز نبوی 16.دین میں تقلید کا مسئلہ |