عرض ناشر قارئین کرام ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنااللہ تعالیٰ کا حکم ہے ، جس سے انکار علامت کفر ہے ۔ درود شریف کا بکثرت اہتمام کرنا ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ لگاؤ تعلق و وابستگی کا ذریعہ اور سچا مومن ہونے کی دلیل ہے ۔درود شریف بکثرت پڑھنے کے فیوض و برکات ، جو احادیث صحیحہ سے ثابت ہیں ان کے پیش نظر یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ اہل ایمان کے لئے درود شریف جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت و شیفتگی کی علامت ہے |