درود شریف کا مطلب ٭ اللہ تعالیٰ کانبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا مطلب رحمت نازل کرنا ہے اور فرشتوں یا مسلمانوں کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا مطلب رحمت کی دعا کرنا ہے۔ ﴿اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلاَ ئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾ ’’اللہ تعالیٰ ،نبی پر رحمتیں نازل فرماتا ہے اور فرشتے نبی کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں ، اے لوگو، جو ایمان لائے ہو! تم بھی نبی پر درود بھیجو۔‘‘ (سورہ احزاب ، آیت نمبر 56) |