درود شریف کی فضیلت ٭ ایک مرتبہ درود پڑھنے سے اللہ تعالیٰ دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، دس گناہ معاف فرماتا ہے اور دس درجات بلند فرماتا ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اس کے دس گناہ معاف فرمائے گا اور دس درجے بلند فرمائے گا ۔‘‘(نسائی) ٭ کثرت ِ درود قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت کا باعث ہوگا۔ |