Maktaba Wahhabi

86 - 293
امام مہلب رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’لَا خِلَافَ بَیْنَ أَئِمَّۃِ الْمُسْلِمِیْنَ أَنَّہُ مَنْ قَالَ: ’’لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘‘ وَمَاتَ عَلَیْہَا أَنَّہٗ لاَ بُدَّ لَہٗ مِنَ الْجَنَّۃِ وَلٰکِنْ بَعْدَ الْفَصْلِ بَیْنَ الْعِبَادِ وَرَدِّ الْمَظَالِمِ إِلٰی أَہْلِہَا‘‘[1] ’’ائمۂ مسلمین کے مابین اتفاق ہے کہ آخری وقت جس کی زبان سے کلمۂ توحید ادا ہو گیا، وہ جنت میں ضرور جائے گا، لیکن حساب وکتاب اور لوگوں کے حقوق ادا کرنے کے بعد۔‘‘ 2 موت کے وقت پیشانی پر پسینہ آنا: حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبردی ہے: (( اَلْمُؤْمِنُ یَمُوْتُ بِعَرَقِ الْجَبِیْنِ )) [2] ’’موت کے وقت مومن کی پیشانی پر پسینہ آتا ہے۔‘‘ 3 جمعے کے دن یا جمعے کی رات کو موت آنا: حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَّمُوْتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ أَوْ لَیْلَۃَ الْجُمُعَۃِ إِلاَّ وَقَاہُ اللّٰہُ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ )) [3] ’’جس مسلمان کو جمعے کے دن یا جمعے کی رات کو موت آئے‘ اللہ تعالیٰ اسے قبر کے فتنے سے بچا لیتا ہے۔‘‘ 4 دشمن کی سرحد پر پہرہ دیتے ہوئے موت آنا۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter