Maktaba Wahhabi

256 - 293
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْہُ عَمَلُہُ إِلاَّ مِنْ ثَلاَثٍ: صَدَقَۃٍ جَارِیَۃٍ، أَوْ عِلْمٍ یُنْتَفَعُ بِہٖ، أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ یَدْعُوْ لَہُ )) [1] ’’جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہوجاتا ہے سوائے تین چیزوں کے: صدقہ جاریہ، نفع دینے والا علم اور نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہے۔‘‘ حضرت نوح علیہ السلام کی دعا: ﴿ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ﴾ [نوح: ۲۸] ’’اے میرے رب! مجھے، میرے والدین اور ہر مومن کو بخش دے جو میرے گھر میں بحالتِ ایمان داخل ہوا۔ اور اسی طرح دیگر تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے۔‘‘ اور حضرت ابراہیم ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی والدین کے حق میں دعا: ﴿ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ ﴾[إبراہیم: ۴۱] ’’اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی بخش اور دیگر مومنوں کو بھی بخش جس دن حساب ہونے لگے۔‘‘ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إِنَّ الرَّجُلَ لَتُرْفَعُ دَرَجَتُہُ فِيْ الْجَنَّۃِ فَیَقُوْلُ: أَنَّی لِيْ ہَذَا؟ فَیُقَالُ بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِکَ لَکَ مِنْ بَعْدِکَ )) [2]
Flag Counter