ناشاد بے کسوں کو اے شاد کرنے والے!
بے آس ہو رہا ہے امیدوار سن لے
ناشاد کی دعا ہے مجبور کی صدا ہے
پروردگار سن لے، آمرزگار سن لے
(۷)
ہر چیز مُسَببِ سبب سے مانگو
منت سے خوشامد سے ادب سے مانگو
کیوں غیر کے آگے ہا تھ پھیلاتے ہو
بندے ہو اگر رب کے تو رب سے مانگو
ایضاً:
کُلُّ النِّدَائِ إِذَا نَادَیْتُ یَخْذُلُنِيْ
إِلاَّ النِّدَائَ إِذَا نَادَیْتُ یَا رَبِّيْ
رب سے مانگ لے جو مانگنا ہو اے اکبر!
یہی وہ در ہے جہاں ذلت نہیں سوال کے بعد
نصیحت:
(۱)
عَجِبْتُ مِنْ جِسْمٍ وَمِنْ صِحَّۃٍ وَمِنْ فَتًی نَامَ إِلَی الْفَجْرِ
فَالْمَوْتُ لَا تُؤْمَنُ خَطَفَاتُہُ فِيْ ظُلَمِ الْلََیْلِ إِذَا یَسْرِيْ
مِنْ بَیْنِ مَنْقُوْلٍ إِلَی حُفْرَۃٍ یَفْتَرِشُ الْأَعْمَالَ فِيْ الْقَبْرِ
وَبَیْنَ مَأخُوْذٍ عَلَی غِرَّۃٍ بَاتَ طَوِیْلَ الْکِبْرِ وَالْفَجْرِ
عَاجَلَہُ الْمَوْتُ عَلَی غَفْلَۃٍ فَمَاتَ مَحْسُوْراً إِلَی الْحَشْرِ
|