Maktaba Wahhabi

78 - 385
مسز اینی بسنٹ کے واقعہ سے جویورپین ایسوسی ایشن کے ذہین ارکان کویہ خیال پھیل جانے کا اندیشہ ہواہےکہ گورنمنٹ کے دربار میں بے ادب شوروغل مچانے اور ایجی ٹیشن برپا کرنے والے بہ نسبت اعتدال پسندوں کےز یادہ کامیاب ہوتے ہیں اگر یہ اندیشہ کسی درجے میں وزن رکھتا ہے تو اس کی تلافی کا طریقہ بھی غالباً اس سے بہتر اس وقت کوئی نہ ہوگا کہ گورنمنٹ ایک بالکل خاموش اور سیاسات سے محض بے گانہ جماعت کی استدعا پر حضرت مولانامحمودحسن صاحب کو فوری آزادی مرحمت فرماکر ہماری کل جماعت بلکہ کل اسلامی پبلک کے قلوب سے خراج منت پذیری واحسان شناسی وصول کرےا ور اپنے اس طریق عمل سے عام طور پر ثابت کردے کہ خاموش امن پسند بھی ایجیٹروں سے زیادہ کامیاب ہوسکتے ہیں۔ حضور والا ! تیس چالیس برس کے کامل تجربے کے بعد ہم کو یہ کہنے میں ذرا بھی پس وپیش نہیں کہ حضرت مولانا محمود حسن صاحب ساری عمر تمام جماعت دیوبندہی کی طرح سیاسی الجھنوں سے الگ تھلگ رہے، نہ تو وہ کوئی وطن پرست آدمی ہیں اور نہ قوم پرست، بلکہ ایک خدا سچےخدا پرست انسان ہیں، ا نسان جب تک انسان ہے، سہو ونسیان اور غلط فہمی کا شکار ہوسکتاہے لیکن ایک پاکباز انسان بدنیت نہیں ہوسکتا، اسی لیے ہمارے واسطے اپنے سابق چہل سالہ تجربہ اور حضرت مولانا کے قلم کی لکھی ہوئی بعض تحریروں پر نظر کرتے ہوئے گورنمنٹ صوبہ جات متحدہ کا یہ اعلان کہ ”تحریری اوردوسری قسم کی شہادتوں سےثابت ہوتاہے کہ مولانا محمود حسن صاحب نے ہزمجسٹی ملک معظم کے دشمنوں کو ان کی فوجی تجاویز میں مدد دی“اگرچہ نہایت حیرت انگیز اور رنجیدہ ہے لیکن جبکہ ان تحریری اور دوسری قسم کی شہادتوں سے واقف ہونے اور ان کے پرکھنے کا ہمارے لیے کوئی موقع نہیں ہے، توہم راستہ کومختصر کرنے کےلیے صرف اسی قدر گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ اگر مولانا ممدوح کی آواز گورنمنٹ کے کانوں میں چند سیاسی لوگوں کی آواز کےس اتھ ملتبس ہوکر پہنچی ہے تب بھی وہ ازراہ کرم گستری ورعایا نوازی ایک ایسی شخصیت کے آزاد کرنے میں دریغ نہ
Flag Counter