Maktaba Wahhabi

284 - 385
وَأَعْمَالِكُمْ[1] یعنی :”اللہ تعالیٰ تمہاری شکل وصورت اور تمہارے مال ودولت کونہیں دیکھنا ہے بلکہ تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے “۔ بعض فقہاء کرام نے اعلی ژرف نگاہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت وحسین وجمیل چہرے والے امام کا فلسفہ بیان کیاہے، چنانچہ ایک صاحب لکھتے ہیں : لِأَنَّ صَبَاحَةَ الْوَجْهِ سَبَبٌ لِكَثْرَةِ الْجَمَاعَةِ [2] ”یعنی چہرہ کی خوبصورتی جماعت میں کچرت شرکت کا سبب ہے۔ دوسرے صاحب لکھتے ہیں : لأن حسن الصورة يدل على حسن السيرة لأنه مما يزيد الناس رغبة في الجماعة [3] یعنی :چہرے کی خوبصورتی اورا س کا حسن وجمال طبیعت کی عمدگی اور نیت کی صفائی وپاکیزگی کی دلیل ہے، اس سے لوگوں کےا ندر جماعت میں شرکت کا شوق بڑھتا ہے۔ گویا نماز پڑھنا نہیں بلکہ امام صاحب کےحسن وجمال سے لطف اندوز ہونامقصود ہے۔ کاشاسی کے ساتھ حسن وجمال کےمعیار، اور اس کے قطعی فیصلہ کا اختیار کس کو ہوگاا س کا بھی ذکر کردیاگیا ہوتا۔ امام صاحب کےحسن وجمال ا ور ان کی خوبصورتی پر معاملہ ختم نہیں ہوتا بلکہ اس کے
Flag Counter