Maktaba Wahhabi

22 - 385
کرنے والوں کے لیے اس کا مطالعہ کافی سودمند ہوگا بشرطیکہ حقیقت سے آگاہی مطلوب ہو۔ [1] الحمد للہ اہل حدیثوں نے بہت پہلے ازخود اپنے اعمال وکردار کےذریعرہ اپنی ڈائری پیش کردی ہے جو عنداللہ وعندالناس معروف ہے، اور جس کی شہادت عرب وعجم کے مختلف اہل علم اور اہل قلم نےصاف لفظوں میں دی ہے، جس سے آپ بھی بخوبی واقف ہیں۔ اب آپ کی حاسدانہ سعی لاحاصل کاکوئی فائدہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ آپ اور آپ کے ہم مشرب وہم خیال لوگوں کو تھوڑی دیرکےلیے سکون قلبی حاصل ہوجائے۔ قارئین حضرات اگر اجازت دیں اور طبیعت میں کسی طرح کا تکدر محسوس نہ کریں تو ( بقول ایک عالم) کوثر وتسنیم سے دھلی ہوئی اور شستہ زبان کے ایک دونمونے پیش کروں جن کی شگفتگی اور شفافی پرعامر عثمانی رحمہ اللہ مدیر تجلی کوفرط مسرت سے جھوم جاناپڑا تھا۔ مولانامحمدحسن سنبھلی رحمہ اللہ علیہ نے درس نظامی کی ایک مشہور کتاب ”شرح العقائد النسفیۃ‘‘ پر نظم الفرائدکے نام سے حاشیہ لکھا ہے، اصل کتاب مع حاشیہ مطبع انوار محمدی لکھنؤ سے
Flag Counter