Maktaba Wahhabi

سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ

مؤلف: رضااللہ محمدادریس مبارکپوری

ناشر: دارالخلد

سال شائع: 2009ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم امت مسلمہ جس کو اللہ رب العزت نے خیر امت کالقب عطا کیاتھا، بدقسمتی سے اپنی تاریخ کے چند مراحل طے کرنے کے بعد ایک عظیم سیاسی انتشارکا شکار ہوگئی، جس نے آگے چل کر لامتناہی دینی اختلافات کی ایک مہیب شکل اختیار کرلی۔ ا سباب وعوامل کچھ بھی رہے ہوں لیکن یہ ایک ناقابل انکار تلخ حقیقت ہے کہ خلیفہ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ (ذی النورین) کی مظلومانہ شہادت(جس کوتاریخ اسلامی میں فتنہ کبری کے نام سے جاناجاتاہے) کےبعد نئے نئے افکار ونظریات کی حامل مختلف جماعتیں اور بےشمار فرقے نت نئے ناموں کے ساتھ وجود میں آنے شروع ہوگئےتھے، جن کا تسلسل ختم ہونے کےبجائے وسیع سے وسیع تر ہوتاچلاگیا اور تاہنوز جاری ہے۔ اور مزیدافسوس کی بات یہ ہے کہ بیرونی محاذ سے منہ موڑ کر امت آپس میں بری طرح الجھ گئی اوراپنی ساری توانائی اورصلاحیت کوآپسی تصادم اورٹکراؤ میں ضائع کردیا اور کررہی ہے۔ اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی کوئی حکمت ومصلحت پنہاں ہے ورنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کےلیے اللہ تعالیٰ سے تین باتوں کی دعافرمائی تھی۔ دوباتیں بارگاہ رب العزت میں مقبول ہوئیں اور تیسری بات کوشرف قبولیت نہیں حاصل ہوسکا۔ اور وہ تیسری چیز امت کا آپسی کا اختلاف اورتصادم ہے۔ چنانچہ حضرت خباب بن الاردت رضی اللہ عنہ سے مروی ایک طویل حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ” سَأَلْتُ رَبِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ: فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ، وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً، سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لَا يُهْلِكَنَا بِمَا أَهْلَكَ بِهِ الْأُمَمَ قَبْلَنَا، فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لَا يُظْهِرَ عَلَيْنَا عَدُوًّا غَيْرَنَا، فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لَا يَلْبِسَنَا شِيَعًا فَمَنَعَنِيهَا "[1]
x
صفحہعنوان
10سلف اورسلفیت
10سلف : لغت میں
12سلف:اصطلاح میں
15کیامفہوم سلف کی تحدید میں محض زمانہ کا اعتبار کافی ہے ؟
18علماء سلف اور علماء خلف کے مابین زمانی حد فاصل کیاہے
30سلف کی اتباع کیسے ؟
37”سلفی “نسبت جائز ہے ناجائز؟
46(۲)سلفیت کی ابتداء
61علماء یوبند کی انگریز دشمنی (؟)خود ان کی زبانی
64انگریزوں کا پٹھو کون ؟
90علماء اہل حدیث کی انگریز دوستی کی حقیقت
94علماء اہل حدیث کی سرفروشانہ سرگرمیاں اکابرین دیوبند کی نظر میں
100(3)سلف اور تعدداسماء
103محمدی :
105اہل الحدیث
108أھل الأثر
110موحد
114سلفی
132(۴) ازراہ جوروستم دئے ہوئے اسماء والقاب کاجائزہ
135کیا ترک تقلید ایک قابل مذمت فتنہ ہے ؟
143بعض اہل علم جنہوں نے راہ تقلید کی آبلہ پائی نہیں اختیار کی
156کیااہلحدیث اور غیر مقلد دونوں ایک ہیں ؟
168(۵)مذہبیت اور لامذہبیت : ایک جائزہ
169”مذہب” لغت میں
170”مذہب “ فقہاء کی نظر میں :
171”لامذہبیت ” معنی ومفہوم کے اعتبار سے
172”لامذہبیت “ مذہبیین (مقلدین) کی نظر میں
174”لامذہبیت “ کی بوطی تفسیر اور تضاد بیانی :
177”لامذہبیت “ فقیہ دیوبند محمد راشد اعظمی کی نظر میں :
190وجوب تقلید پر ایک عجیب وغریب طرز استدلال
195”لامذہبیت “ کی اصطلاح کا تاریخی پس منظر
201(6)فتنو ں کی جڑ تقلید یا عدم تقلید <mfnote>
205مذہب، امام مذہب، کتب مذہب اور علمائے مذہب کی مبنی برغلو تقدیس
209صرف مذہب حنفی ہی درست اور برحق ہے
210تمام احناف بخشے بخشائے ہیں
226فقہ حنفی کی کتابوں پر نظرڈالنا قیام اللیل سے بہتر ہے
226فقہ حنفی کی کتابیں اور ان کا سلسلہ سند
230الدرالمختار کی تالیف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صریح اجازت سے عمل میں آئی ہے :
239مولانا (۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔) انسان نہیں بلکہ فرشتے مقر ب تھے ؟
240ذرا اسے بھی ایک نظر۔ ۔ ۔
241اسے کیانام دیں گے ؟
245”رحمۃ للعالمین“صفت خاصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہیں ہے
252تقلید کی ایک بڑی دین کتاب وسنت پر اپنے علماء کے آراء وقیاسات کی ترجیح
261ایک ہی حدیث کے ساتھ دوہراسلوک
268مذہبیت ( تقلید) کی ایک بڑی دین خیالی وفرضی مسائل
272۱۔ مستحق امامت اور اس کے درجات : <mfnote>
290۲۔ فقہی موشگانی
293۳۔ خانہ کعبہ اصحاب کرامت کی زیارت پر
295۴۔ مذہبیت (تقلید) کی کرشمہ سازی : کتاب الحیل
306۷تقلید کی تفرقہ بازی
307(1) مساجد اور منبر ومحراب کی تقسیم
312۲) شادی بیاہ میں تفریق
313۳۔ دیگر مذاہب کی تنقیص وتوہین میں مبالغہ آمیزی
319(۴) مناظرہ بازی
324۵) مذہبی تعصب کا شاخسانہ
332(۸)دعوئ احترام صحابہ اور اس کی حقیقت
332کتاب وسنت میں صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ
333صحابہ کرام اور علماء سلف :
336صحابہ کرام اور علماء اہل حدیث :
345صحابہ کرام کی سیرت پرعلماء اہل حدیث کی تصنیفی خدمات :
348کیا علماء اہل حدیث گستاخ صحابہ ہیں ؟
362اقوال صحابہ کی حجیت اور علماء احناف
367احترام صحابہ اورعلماء احناف:
371فقہ حنفی کی مستند کتابوں میں صحابہ کرام کا مقام
371فقیہ وغیر فقیہ صحابہ کی تقسیم
373مکثرین صحابہ أصولی قواعد شرع کےخلاف احادیث روایت کرتے تھے
373غیرفقیہ صحابی کی مخالف قیاس روایت ناقابل کیوں ؟
374صحابہ کرام میں عادل وغیرعادل دونوں طرح کے لوگ تھے
375حضرت علی رضی اللہ عنہ مجتہد نہیں تھے
376حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ باغی اور بدعتی تھے
377موصوف غازی پوری اور احترام صحابہ
383حدیث رسول کے ساتھ موصوف غازی پوری کا مخول
388موصوف غازی پوری کاخانہ ساز حکم
390مولانا غازی پوری کی امانت داری (؟ ) کا اچھوتا نمونہ
Flag Counter