[اذا رأیت صاحب حدیث فکانی رأیت أحدامن أ صحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم ][1]یعنی میں جب کسی اہل حدیث کو دیکھتا ہو ں تو محسوس ہوتا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی کو دیکھ رہا ہوں ۔ایک بہت بڑے محدث ابو بکر بن عیاش کا قول ہے ۔[أھل الحدیث فی کل زمان کأھل الإسلام مع أھل الادیان ][2]یعنی اہل حدیث کا ہر دور میں دیگر لوگوں سے وہی فرق ہے جو ہر دور میں اہل الاسلام کا دیگر ادیان والوں سے فرق ہے۔اما م احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے کسی نے پوچھا:کسی شہر میں اہل حدیث ہو جسے صحیح و ضعیف کی زیادہ معرفت بھی مستخصر نہ ہو اور ایک صاحب الرائے ہو تو مسئلہ کس پوچھا جائے ؟فرمایا :[یسأل صاحب الحدیث ولا یسأل صاحب الرأی ][3]اہل حدیث سے پوچھا جائے ۔ اہل الرائے سے نہ پوچھا جائے ۔مزید فرمایا:[لا تری أحد ینظر فی کتب الرأی غالباً الا فی قلبہ دخل][4]جو شخص (حدیث کے بجائے ) رائے پر مبنی کتب پڑھتا ہے اس کا دل مکرو فسادسے لبریز ہے۔