اب وہ بندہ خوش ہے کہ کام ہورہاہے ، بڑا نام ہے اور شیطان خوش ہے کہ اللہ کے دربار میں کوئی پذیر ائی نہیں کیونکہ بنیاد ہی غلط ہے ۔میرے دوستو! اور میرے بھائیو! یہ معاملہ شرعی اعتبار سے بڑا خطرناک ہے کیونکہ اس صورت میں عقیدہ ولاء و براء مجروح ہوجاتا ہے ، آپ تنظیموں کی تاریخ او ران کے کردار پر غور کریں تو آپ پر یہ بات واضح ہوگی کہ اس کے بعد عمل اسلام کے لئے نہیں ، اللہ کی رضا کے لئے نہیں ، بلکہ تنظیم کے لئے ہے ، بلکہ بعض معانی میں تنظیم ایک بت بن جاتی ہے ، بت اس طرح کہ اس تنظیم کا پیروکار یہ عقیدہ بنا لیتا ہے کہ میرے امیر سے غلطی نہیں ہو سکتی ، حتی کہ دیکھنے میں آتا ہے کہ صریح غلطی پر بھی لوگ اس کا دفاع کرتے ہیں ، تو کیا یہ طرزِ عمل ٹھیک ہے ؟ کیا یہ بت بنانا نہیں؟ قرآن نے اس معنی میں فرقہ بندی کو شرک کہا ہے ، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : [وَلَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ ۔مِنَ الَّذِيْنَ فَرَّقُوْا دِيْنَہُمْ وَكَانُوْا شِيَعًا۰ۭ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْہِمْ فَرِحُوْنَ] [1]ترجمہ : ( او رمشرکین میں سے نہ ہو جاؤ ، ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور خود بھی گروہ ہوگئے ، ہر گروہ اس چیز پر جو اس کے پاس ہے خوش ہے ) اس معنی میں جو افتراق ہے ان لوگوںمیں جو اللہ کی وحی کو تھامنے کا دعویٰ کرنے والے ہیں وہ انتہائی مضر ہے،کیونکہ یہاں بات دین اسلام کی نہیں رہتی ، میں ایک مثال آپ کو دیتا ہوں ، کیا اسلام نے اپنا کوئی پرچم پیش کیا ہے ؟ کہ یہ اسلام کا جھنڈا ہے ؟ یہ اس کا رنگ و